Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ 7 دسمبر 2025 کو گجرات کے احمد آباد میں بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والے عوامی پروگراموں میں شرکت کریں گے، جہاں وہ رہائشی، شہری ترقی، کھیل اور سماجی بہبود سے متعلق متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

ہریانہ کے پانی پت میں 32 سالہ ایم اے پاس خاتون پونم کو چار بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خوبصورت بچیوں سے نفرت کی وجہ سے وہ معصوموں کو پانی میں ڈبو کر مار دیتی تھی۔

سکھوں کے نویں گرو، گرو تیغ بہادر کی 350ویں شہادت برسی کے موقع پر 21 دسمبر کو کھار گھر (نوی ممبئی) کے اوول میدان میں ایک بڑے قومی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم مودی نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے شوہر اور میزورم کے سابق گورنر سوراج کوشل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوراج کوشل نے ایک وکیل کے طور پر الگ پہچان بنائی اور ہمیشہ ضرورت مندوں کے لیے قانون کو مددگار بنایا۔ مودی نے اسے ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے خاندان کے لیے تعزیت پیش کی۔

سیاسی گلیاوں میں اسے مایاوتی کا ماسٹراسٹروک بھی کہا جا رہا ہے۔ ایک طرف انہوں نے عوام کے تئیں اپنی حساسیت کا اظہار کیا تو دوسری طرف اپوزیشن کو بولنے کا موقع بھی نہیں چھوڑا۔ بہرحال، 6 دسمبر کو نوئیڈا کی سڑکوں پرنیلے جھنڈے تو لہرائیں گے، لیکن یہ چہرہ غائب ہوگا۔

چار  دسمبر کو ملک کے مختلف حصوں میں موسم بالکل مختلف رہے گا۔ شمالی بھارت میں سردی اور دھند کا اثر بڑھے گا، جبکہ جنوبی بھارت میں مسلسل بارش عوامی زندگی اور ٹریفک کو متاثر کر سکتی ہے۔

کوشل سوراج 73 سال کے تھے۔ وہ سپریم کورٹ کے ایک سینئر وکیل تھے۔ وہ میزورم کے گورنربھی رہ چکے تھے۔ ان کی پیدائش 12 جولائی 1952 کوہوئی تھی۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے بانسری سوراج کے والد سوراج کوشل کی موت پرغم کا اظہارکیا ہے۔

ایپل اپنی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کو بھارت میں تیز رفتار سے بڑھا رہا ہے۔ ابتدا میں کمپنی کے صرف دو آئی فون کارخانے تھے، ایک کرناٹک میں اور دوسرا تمل ناڈو میں، لیکن اب اس کا نیٹ ورک آٹھ ریاستوں تک پھیل چکا ہے۔ اس وسعت کے ساتھ ہی ایپل کی سپلائی چین میں 40 سے زیادہ بھارتی کمپنیاں شامل ہو گئی ہیں۔

کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بدھ کے روز کہا کہ اکتوبر میں تقریباً 12 فیصد گراوٹ درج کرنے کے بعد بھارت کے برآمدات نے نومبر میں ’’صحت مند اور مضبوط‘‘ اضافہ دکھایا ہے اور دونوں مہینوں کے مجموعی اعداد و شمار بھی مثبت رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

بھارت کی پی ایل آئی اسکیم نے ملک میں اعلیٰ کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز کی گھریلو پیداوار کو فروغ دینے کے ساتھ روزگار کے مواقع میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔ لوک سبھا میں پیش کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2025 تک ملک بھر میں اس اسکیم کے تحت 43 ہزار سے زائد روزگار پیدا ہوئے، جن میں 11,220 براہِ راست ملازمتیں شامل ہیں۔