Bharat Express DD Free Dish

Saharanpur Family Murder: یوپی کے سہارنپور میں دل دہلانے والی خبر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل، گھر سے ملی لاشیں، پیشانی پرگولی کے نشان

اترپردیش کے سہارنپور میں بڑا قتل سانحہ رونما ہوا ہے۔ ایک گھر سے پانچ لوگوں کی لاش برآمد ہوئی ہیں، جن میں ماں، بیٹا، بہو اور 2 پوتے شامل ہیں۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ قرض اوراقتصادی تنگی کے سبب پریشان ہوکرخودکشی کی گئی ہے۔

Saharanpur Family Murder: اترپردیش کے سہارنپورمیں سرساوا قصبہ کے کوشک بہارمیں ایک گھرکے اندرپانچ لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پانچوں لاش ایک ہی فیملی کی ہیں اورپانچوں کی پیشانی پرگولی کے نشان ہیں۔ پولیس نے جائے حادثہ سے تین طمنچہ بھی برآمد کیا ہے۔ وہیں پولیس نے لاشوں کوقبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔ پولیس نے اہل خانہ کوگولی مارکرخودکشی کئے جانے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ اس لئے پولیس قتل اورسوسائڈ دونوں زاویوں سے جانچ کررہی ہے۔

ایک کمرے میں ملی پانچ لاشیں

واضح رہے کہ مہلوکین کی شناخت اشوک (40)، اہلیہ انجیتا (37)، ماں ودھاوتی (70) اوردوبیٹے کارتک (16) اوردیو(13) کے طورپرہوئی ہے۔ اشوک اوران کی اہلیہ انجیتا کی لاش فرش پر پڑی ملی جبکہ ماں ودھاوتی اوردونوں بچوں دیو-کارتک کی لاش بیڈ پرپڑی ملی۔ پانچوں لاش ایک ہی کمرے میں تھے۔ پولیس کوخدشہ ہے کہ ماں-بیوی اوربیٹوں کوگولی مارنے کے بعد اشوک نے خود کوگولی مارکرقتل کرلیا اورپوری فیملی ایک لمحے میں ختم ہوگئی۔

تنازعہ یا رنجش کے زاویے سے ہوگی تفتیش

پولیس کوشروعاتی جانچ میں خدشہ ہے کہ فیملی پرقرض کا بوجھ تھا، جس کے سبب گھریلوتنازعہ اورذہنی دباومیں آکراشوک نے اتنا خوفناک قدم اٹھا لیا۔ پولیس کسی باہری شخص کے ذریعہ گھرمیں گھس کرقتل کرنے کا بھی خدشتہ ظاہرکررہی ہے، اس لئے پولیس لین دین کے تنازعہ، دشمنی یا رنجش کے زاویے سے بھی معاملے کی جانچ کرے گی۔ پولیس سراغ لگانے کے لئے پڑوسیوں اوررشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ گھرمیں، آس پاس یا دفترمیں لگے کیمروں کو بھی کھنگالے گی۔

9ویں اور 10ویں کلاس میں پڑھتے تھے دونوں بچے

پڑوسیوں نے بتایا کہ متوفی اشوک تحصیل میں کام کرتے تھے۔ اپنے والد کی موت کے بعد اشوک کوایک کفیل کے طورپرملازمت ملی۔ اشوک کا بیٹا، دیو، ایک پرائیویٹ اسکول میں 9ویں کلاس کا طالب علم تھا اورکارتک انٹرکالج میں 10ویں کلاس کا طالب علم تھا۔ خاندان بہت پُرامن اورسنجیدہ تھا اوران کے گھرمیں کبھی کسی نے لڑائی یا جھگڑے کی آوازنہیں سنی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read