Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں بھارتی ثقافت کے تحفظ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں 500 سے زائد تمل اسکول ہماری لسانی وراثت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے ‘ملائیشیا انڈیا ہیریٹیج سوسائٹی’ کی کوششوں اور حال ہی میں منعقد ہونے والی ‘لال پاڑ ساڑی’ آئیکونک واک کا بھی ذکر کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ’من کی بات‘ کے 130ویں مرحلے میں ملک سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہی میں سے ایک موضوع ایک ایسے انوکھے گاؤں سے متعلق تھا جہاں گھروں میں کھانا نہیں پکایا جاتا۔

کانگریس کے سابق لیڈرشکیل احمد نے راہل گاندھی کی قیادت پرسوال اٹھاکرسیاسی گلیاروں میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے پارٹی میں الیکشن میں ہاراور داخلی جمہوریت کی کمی کی بات دوہرائی۔ جواب  میں کانگریس لیڈر ڈاکٹر ادت راج نے شکیل احمد کے الزامات کو بے بنیاد قراردیا اور راہل گاندھی کا بچاو کیا۔

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کی نیشنل ایگزیکٹیوکی میٹنگ کے دوران آر جے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری بھولا یادو نے تیجسوی یادوکو قومی ایگزیکٹیو صدر بنانے کی تجویز پیش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 2026 کے پہلے ’من کی بات‘ پروگرام میں اسٹارٹ اپ انڈیا کی دس سالہ کامیاب سفر، صنعتوں میں معیار کی اہمیت اور عوامی شراکت کی طاقت پر خصوصی زور دیا۔

راج ماتا وجے راجے سندھیا کی برسی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے قوم، ثقافت اور جمہوریت کے لیے ان کی پوری زندگی پر محیط جدوجہد اور ایمرجنسی کے دوران ادا کیے گئے ان کے جرات مندانہ کردار کو یاد کیا۔

اردو شاعری کی دنیا کا ایک روشن ستارہ آج ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا۔ اتر پردیش کے رامپور سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر طاہر فراز کا ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

شمالی ہند میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی ہے۔ مغربی ہمالیہ کے علاقوں میں 26 سے 28 جنوری کے درمیان فعال مغربی disturbance (پشیماوی وکشوبھ) کے باعث بارش اور برفباری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ وہیں دہلی، گڑگاؤں، اتر پردیش، پٹنہ اور این سی آر کے علاقوں میں سردی، کہرا اور درجۂ حرارت کے حوالے سے محکمۂ موسمیات نے تازہ اپڈیٹ جاری کی ہے۔

قومی یومِ رائے دہندگان کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ صرف ایک آئینی حق ہی نہیں بلکہ ہر شہری کا اہم فریضہ بھی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام ’من کی بات‘ کی 130ویں قسط آج نشر ہونے والی ہے۔ اس قسط میں یومِ جمہوریہ سے قبل وزیر اعظم مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے قوم کو ایک خصوصی پیغام دیں گے۔