Imam Hussain Celebration-Seminar: یہ حسینؑ کا ہندوستان ہے: ڈاکٹر اندریش کمار کا ہریدوار میں جشنِ امام حسینؑ سمینار سے اتحاد، انصاف اور انسانیت کا پیغام
ہریدوار ضلع کے منگلور میں واقع ہیونز پیلس میں جشنِ امام حسینؑ گولڈن جوبلی سمینار کا دوسرا سیشن نہایت وقار، فکری گہرائی اور روحانی ماحول میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز قومی مفکرین، دانشوروں، ماہرینِ تعلیم اور مذہبی لیڈروں نے واقعۂ کربلا کے آفاقی پیغام—سچ، انصاف، قربانی، اتحاد اور انسانیت—پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے موجودہ دور کے ہندوستان کے لیے ایک ناگزیر ضرورت قرار دیا
Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات معاملہ: عدالتی سرزنش کے بعد سی بی آئی جانچ، مسلم نوجوان کی موت پر عدالت کا بڑا حکم
سال 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات کے دوران ایک مسلم نوجوان کی پولیس تشدد سے ہوئی موت کے معاملے میں عدالت نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سی بی آئی کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے اس کیس میں دہلی پولیس کے دو اہلکاروں کو طلب کرتے ہوئے 24 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
Revant Reddy on Muslim Reservation: مسلم ریزرویشن کو مستقل کریں گے، اگر دم ہے تو حکومت بنا کر دکھاؤ، ریونت ریڈی کا امت شاہ کو بڑا چیلنج
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے امت شاہ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مسلم ریزرویشن ختم نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے ریاست میں نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سخت قانون لانے اور اس کے لیے جسٹس سدرشن ریڈی کی مدد لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پوری خبر پڑھیں۔
Amravati Mayor Election: مہاراشٹر کے امراوتی میں بڑا سیاسی الٹ پھیر، اے آئی ایم آئی ایم کے سہارے کھلا ’کمل‘، میرا کامبلے پارٹی سے خارج
مہاراشٹر کے امراوتی شہر میں بلدیاتی سیاست نے ایک غیر متوقع رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں میئر کے انتخاب کے دوران ایک بڑا سیاسی الٹ پھیر دیکھنے میں آیا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی کارپوریٹر میرا کامبلے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار شری چند تیجوانی کے حق میں ووٹ دے کر سب کو حیران کر دیا۔
Delhi Riots Case: دہلی فسادات معاملہ: پولیس کو ہائی کورٹ کا نوٹس، یو اے پی اے کے ملزمین کی ضمانت عرضی پر جواب طلب
دہلی ہائی کورٹ نے سال 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات سے متعلق یو اے پی اے معاملے میں دو ملزمین کی ضمانت عرضیوں پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اپنی اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے اور معاملے میں تفصیلی جواب پیش کرے۔
Pariksha Pe Charcha 2026: خواب نہ دیکھنا جرم ہے، ان پر ثابت قدم رہنا ضروری: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کی صبح ’پریکشا پہ چرچا 2026‘ کے دوران طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ سہولت ہوگی تب ہی صلاحیت پیدا ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سوچ درست نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں بورڈ امتحانات میں چھوٹے چھوٹے گاؤں کے بچے بھی بہترین نمبر حاصل کر رہے ہیں۔
UP SIR claims and objections time extended: یوپی میں ایس آئی آر کی تاریخ ایک ماہ بڑھا دی گئی ہے، اب 6 مارچ تک نام شامل کرائے جا سکیں گے، جبکہ حتمی فہرست 10 اپریل کو ہوگی جاری
اتر پردیش میں ایس آئی آر کے تحت دعووں اور اعتراضات کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ حتمی فہرست 10 اپریل کو جاری کی جائے گی۔
World Urdu Conference 2026: قومی اردو کونسل نے عالمی اردو کانفرنس کا کیا اعلان، ڈاکٹر شمس اقبال نے بتائی کانفرنس کی انفرادیت، جانئے پوری تفصیل
ڈاکٹرشمس اقبال نے قومی اردو کونسل کے تحت منعقد ہونے والے عالمی اردوکانفرنس کی تفصیلات پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کی جانب سے ماضی میں بھی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ ایک وقفہ کے بعد گزشتہ برس ’’وکست بھارت کا وژن اوراردوزبان کا مشن‘‘ کے عنوان سے اس اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جسے اردو حلقے کی طرف سے خوب پذیرائی ملی تھی۔ انہوں نے ریسرچ اسکالرس اور محبان اردو سے خاص اپیل کی ہے۔
Explosion at coal mine: میگھالیہ میں غیر قانونی کوئلہ کان میں دھماکہ، 16 مزدور جاں بحق، وزیراعلیٰ کونارڈ سنگما نے دیا تحقیقات کا حکم
ملبے میں اب بھی مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ، این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں ریسکیو میں مصروف۔ ریسکیو آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں بھی موقع پر تعینات کر دی گئی ہیں، جو ملبہ ہٹا کر پھنسے مزدوروں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
PM Modi Speech In Rajya Sabha: ”مودی تیری قبر کھدے گی‘‘، راجیہ سبھا میں وزیراعظم مودی نے بتایا کانگریس کیوں لگاتی ہے ایسے نعرے
وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکرکی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس پارٹی پرسخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی یہ ہضم نہیں کرسکتی کہ مودی وزیراعظم کیسے بن گئے۔





