Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

الٰہ آباد ہائی کورٹ (لکھنؤ بنچ) کے 16 جنوری 2026 کو سنائے گئے حالیہ فیصلے کا جماعتِ اسلامی ہند کے مرکزی تعلیمی بورڈ  (ایم ٹٰ بی ) نے خیر مقدم کیا  ہے۔ اس فیصلے میں اقلیتی تعلیمی اداروں کے آئینی حقوق کی توثیق کی گئی ہے اور اتر پردیش میں غیر منظور شدہ (غیر تسلیم شدہ) مدارس کے کام کاج سے متعلق قانونی صورتِ حال کو واضح کیا گیا ہے۔

راشٹرپتی بھون میں واقع امرت اُدیان ایک بار پھر عام لوگوں کے لیے کھلنے جا رہا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق یہ خوبصورت باغ 3 فروری 2026 سے 31 مارچ 2026 تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ اس عرصے میں شہری ہفتے میں چھ دن باغ کی سیر کر سکیں گے، تاہم ہر پیر کو دیکھ بھال کے سبب امرت اُدیان بند رہے گا۔

دہلی ہائی کورٹ نے چین میں قائم اے آئی وائس جنریشن پلیٹ فارم کی درخواست پر فلم اداکار سلمان خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

راجستھان کے کراولی میں 2 اپریل 2022 کے فسادات کے ملزم امین الدین خان کے تجارتی کمپلیکس کو غیر قانونی قرار دیکر انتظامیہ نے بلڈوزر چلا دیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے تریپورہ، میگھالیہ، اور منی پور کے یوم ریاست کے موقع پر ان ریاستوں کو خطوط ارسال کیے۔

دہلی–این سی آر میں ہوا کے معیار میں بہتری کے بعد وائرل کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے GRAP-IV کی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ تاہم، آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لیے GRAP کے سٹیج 1، 2 اور 3 کے قواعد اب بھی نافذ رہیں گے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے باعث آلودگی کی سطح میں کمی آئے گی، لیکن اس کے بعد 2 سے 3 دنوں تک شدید سردی بھی لوگوں کو پریشان کر سکتی ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے لوگوں کو محتاط رہنے، کھلی جگہوں پر کم نکلنے اور سردی سے بچاؤ کے اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (پرتاپ نگر) رویندر بوٹھرا کے مطابق، بس میں گجرات کے اراؤلی اور سابرکانٹھا اضلاع سے تعلق رکھنے والے 47 مسافر سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ یہ تمام افراد تیرتھ یاتری تھے اور رام دیورا میں بابا رام دیو مندر کے درشن کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔

یومِ جمہوریہ کے موقع پر دہلی کے کرتویہ پتھ پر منعقد ہونے والی شاندار پریڈ کو قریب سے دیکھنے کا اعزاز جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ کی رہائشی راکھی سنہا کو حاصل ہوا ہے۔ چرہی علاقے سے تعلق رکھنے والی راکھی سنہا کو پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی یوجنا کے تحت قابلِ ستائش خدمات انجام دینے پر 26 جنوری کو ہونے والی قومی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر سدیش تیواری نے بھاگیرتھ پورہ معاملے میں اہم سوالات کے جوابات تلاش کیے۔ اندور کے یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ پانی جیسی بنیادی سہولت میں لاپروائی کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اندور جیسے شہر میں ایسی صورتحال سب کے لیے ایک سنگین وارننگ ہے۔