Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

قومی راجدھانی میں منعقدہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کے دوسرے دن بھی ملک اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے سرکردہ لیڈر، پالیسی ساز، صنعتکار اور ٹیکنالوجی ماہرین شریک ہوئے۔ سمٹ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بدلتے ہوئے منظرنامے، اس کے عملی اطلاق اور انسانی مہارت کے ساتھ اس کے اشتراک پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق دو نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرے نے اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران جان گنوا دی۔ اس سانحے کے بعد تینی بیگھا گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔ ایک ہی خاندان کے تین نوجوانوں کی موت سے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور پورے گاؤں میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

بھارت اور فرانس نے منگل کو اپنی دیرینہ دوستی کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ”خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری“ تک اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔

وزیراعظم مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ممبئی میں انڈیا-فرانس انوویشن فورم 2026 کا مشترکہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے انوویشن حب آج ایک ساتھ آ رہے ہیں اور بھارت و فرانس کا تعلق صرف انوویشن تک محدود نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر بھی قائم ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے تین روزہ دورۂ بھارت کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور فرانس کی شراکت داری کی کوئی حد نہیں۔ دونوں لیڈروں کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے، اسٹریٹجک تعاون اور ہائی آلٹیٹیوڈ ہیلی کاپٹر منصوبے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

غالب اکیڈمی، نظام الدین ویسٹ میں مرزا اسداللہ خان غالب کی 157 ویں یوم وفات کے موقع پر چار روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے نامور اہلِ قلم، محققین، شعرا اور غزل گلوکاروں نے شرکت کی۔

سروم اے آئی کے شریک بانی پرتیوش کمار نے وزیراعظم نریندر مودی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے وژن کو سراہا اور کہا کہ بھارت اس میدان میں صرف حصہ لینے والا نہیں بلکہ قیادت کرنے والا ملک بنے گا۔

تین روزہ دورے پر بھارت آئے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ممبئی کے اقتصادی اور ثقافتی ماحول کی بھرپور تعریف کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میکرون نے کہا کہ انہیں ممبئی بہت پسند ہے اور آج صبح انہوں نے شہر میں دوڑ (جاگنگ) کا بھی لطف اٹھایا۔

آسام کانگریس کے سابق صدر بھوپین کمار بورا نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد ان کے بی جے پی میں شمولیت کے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ اس موقع پر اے آئی یو ڈی ایف نے کانگریس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں بی جے پی کے ایجنٹس موجود ہیں اور بورا کی جانب سے اتحاد توڑا گیا۔

بریلی کے محمد گنج گاؤں کی دیواروں پر لکھا گیا جملہ ’گھر فروخت کے لیے ہے‘ نے پورے اتر پردیش میں ہلچل مچا دی  ہے۔ پولیس نے گاؤں کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، لیکن دلوں میں پڑی  یہ خلیج کیسے پُر ہوگی یہ بڑا سوال ہے۔ جانیے پورا معاملہ کیا ہے۔