Bharat Express DD Free Dish

ناسک میں آبروریزی معاملے میں پھنسے ڈھونگی بابا اشوک کھرات، نئے کھلے راز، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

ناسک کے نجومی (جیوتشی) اشوک کھرات عرف کیپٹن کھرات کی گرفتاری سے متعلق بڑے انکشاف ہوئے ہیں۔ عصمت دری اورتوہم پرستی کی آڑمیں معصوم عقیدت مندوں کولاکھوں روپئے کا دھوکہ دینے کا الزام ہے۔

ناسک میں ایک دھوکے بازاورڈھونگی اشوک کھرات کی کرتوں سے متعلق حیران کرنے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ وہ مندرکے احاطے میں جعلی سانپ اورشیرکی کھالیں رکھ کرخوف کا ماحول پیدا کرتا تھا۔ وہ ریموٹ کنٹرول سانپ کی حرکات کے ذریعہ معجزات کا مظاہرہ کرکے لوگوں کودھوکہ دیتا تھا۔ سموہن اورایغوری رسومات کے نام پرعقیدت مندوں سے رقم وصول کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

لوگوں سے کیسے کرتا تھا ٹھگی؟

بازارمیں سستے داموں پردستیاب جنگلی چنچوک پالش کرکے مہنگے داموں میں بیچتا تھا۔ وہ 100 روپئے کی اشیاء 10 ہزارسے 1 لاکھ روپئے تک بیچ کرلوگوں کودھوکہ دیتا تھا۔ وہ جعلی پتھراورجواہرات یہ کہہ کربیچتا تھا کہ وہ خدائی ہیں۔ مزید برآں، معصوم عقیدت مندوں کونشانہ بنانے والے بڑے پیمانے پرمالی فراڈ کی شکایات نے توہم پرستی کی آڑمیں کام کرنے والے ایک بڑے ریکٹ کوبے نقاب کیا ہے۔ تفتیش میں کئی اورانکشافات بھی ہو رہے ہیں۔

ڈھونگی بابا پرکیا ہے الزام؟

حالانکہ ناسک کرائم برانچ کی کارروائی کے بعد جیوتشی اشوک کھرات کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اشوک کھرات کا نام صرف ایک عام جیوتشی کے لئے نہیں جانا جاتا ہے، اس کا رسوخ اوراثرریاست کے بڑے لیڈران تک ہے۔ جیوتشی پر35 سالہ خاتون کے ساتھ آبرویزی کرنے کا الزام ہے۔ اتنا ہی نہیں، اس کے 58 ویڈیو بھی سامنے آئے ہیں۔ اشوک کھرات لیڈران اورسیلیبریٹیزکے مستقبل کو بتانے کا بھی دعویٰ کرتا رہا ہے۔ سال 2022 میں ایکناتھ شندے سے ملنے کے بعد وہ سرخیوں میں آئے تھے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read