PM Modi On Reform Express India: میں کبھی مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوتا، مثبت بے چینی ہی آگے بڑھنے کی طاقت ہے: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ وہ اپنی فطرت کے اعتبار سے کبھی بھی مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوتے، کیونکہ عوامی زندگی میں رہتے ہوئے انسان کے اندر ایک مثبت بے چینی کا ہونا ضروری ہے۔ ان کے مطابق یہی بے چینی بہتر کارکردگی، تیز رفتار اصلاحات اور مسلسل آگے بڑھنے کی تحریک فراہم کرتی ہے۔
PM Modi and Speaker Om Birla AI Video: وزیر اعظم مودی اور لوک سبھا اسپیکر کی اے آئی ویڈیو کو لے کر کانگریس کے 9 لیڈروں کو نوٹس، تین دن میں جواب طلب
وزیر اعظم مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی مبینہ طور پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز شیئر کرنے کے معاملے میں لوک سبھا سکریٹریٹ نے کانگریس کے 9 لیڈروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں تین دن کے اندر تحریری جواب طلب کیا گیا ہے۔
Ek Bharat–Shreshtha Bharat: جموں میں ’’ایک بھارت-شریشٹھ بھارت‘‘ قومی یکجہتی و ثقافتی اعزاز تقریب، مرد آہن سردار پٹیل کو خراج عقیدت
تقریب قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید کی ساتھ اختتام پذیر۔ شرکاء نے ایک مضبوط، متحد اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کیلئے عملی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
India AI Impact Expo 2026: انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 کا شاندار آغاز، بھارت منڈپم میں وزیر اعظم مودی نے لیا سمٹ کا جائزہ، ملک کو ہوں بے شمار فوائد
نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں آج شام ’انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026‘ کا باوقار افتتاح عمل میں آیا۔ وزیر اعظم مودی نے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا اور بعد ازاں اسٹارٹ اپس کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔ یہ میگا ایونٹ 16 سے 20 فروری تک جاری رہے گا جبکہ اس کے ساتھ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ بھی منعقد کی جا رہی ہے۔
Karnataka High Court Annuls Congress MLA Election: کرناٹک ہائی کورٹ نے کانگریس ایم ایل اے کا انتخاب کیا منسوخ، نامزدگی فارم میں خامیوں کو قرار دیا بنیاد
ریاست کرناٹک کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر کرناٹک ہائی کورٹ نے باگے پلی اسمبلی حلقے سے منتخب کانگریس کے رکن اسمبلی ایس این سبا ریڈی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ بی جے پی امیدوار سی منی راجو کی جانب سے دائر انتخابی عرضی پر سنایا، جس میں نامزدگی فارم میں مبینہ بے ضابطگیوں، جائیداد چھپانے اور غلط حلف نامہ داخل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Saudi Worker Body Reaches Ranchi: سعودی عرب سے 120 دن بعد لاش وطن پہنچی، معاوضے کی یقین دہانی نہ ملنے پر خاندان کا لینے سے انکار
سعودی عرب کے شہر جدہ میں جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہ کے رہائشی وجے کمار مہتو کی موت کے تقریباً 120 دن بعد ان کی لاش بھارت پہنچ گئی، تاہم اہل خانہ نے کمپنی کی جانب سے معاوضے کی تحریری یقین دہانی نہ ملنے تک لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔
Supreme Court Advises: شادی سے پہلے کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں… سپریم کورٹ نے شادی سے پہلے کے تعلقات پر دی خبردار کرنے والی ہدایت
سپریم کورٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کے ذریعے جنسی زیادتی کے ایک اہم کیس کی سماعت کے دوران شادی سے پہلے کے تعلقات پر سخت ہدایت دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہوتے ہیں، اس لیے ایسے تعلقات میں بہت احتیاط برتنی چاہیے اور کسی پر بھی بلاوجہ بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔
Gold-Silver Price: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست کمی، خریداری کا بہترین موقع! جانیے آج کی تازہ قیمتیں
ہفتے کے پہلے کاروباری دن سررافہ بازار میں تیزی دیکھی گئی۔ ڈالر کی مضبوطی اور منافع خوری کے باعث سونے اور چاندی کی چمک ماند پڑ گئی ہے۔ شادیوں کے سیزن میں خریداری کرنے والوں کے لیے یہ ایک راحت بھری خبر ہے۔
Bomb threat emails trigger panic in courts: اتر پردیش کی 18 ضلعی عدالتوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، لکھنؤ سیشن کورٹ میں ہائی الرٹ
دھمکی ملتے ہی عدالت کے احاطے کو سیل کر دیا گیا۔ ڈاگ اسکواڈ اور بم ناکارہ بنانے والی ٹیموں نےعمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ عدالت میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والے ہر فرد کی سخت جانچ کی جا رہی ہے۔ بیگز، سامان اورگاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔
Alwar Closed Factory Massive Fire: راجستھان کے بھِواڑی میں بند فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 7 مزدور زندہ جلے، مزید کئی دیگرکے پھنسے ہونے کا خدشہ
الور کے خوشکھیڑا صنعتی علاقے میں واقع ایک بند گتے کی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی سے 7 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ زور دار دھماکوں کے درمیان ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ مزید کئی مزدوروں کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔





