Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

پریاگ راج کے میجا روڈ پر سالانہ تقریب کا آغاز ہو چکا ہے۔ بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ جمعہ کے روز راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر حلف لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے استعفیٰ کی تاریخ کیا ہوگی، اس پرہرکسی کی نگاہیں مرکوز ہیں۔

جمیعت حمایت الاسلام کے زیراہتمام چلنے والی جے ایچ آئی انگلش اکیڈمی کے صدر قاری ابرار جمال سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق ریاستی وزیر آشو ملک نے ملاقات کی اور ان کے ذریعہ دیہی علاقوں میں انگریزی تعلیم کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر اعظم  مودی کی یہ ریلیاں بی جے پی کی وسیع انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس کے تحت وہ پورے انتخابی عمل کے دوران تقریباً 14 جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کے لیے 23 اور 29 اپریل کے مراحل نہایت اہم مانے جا رہے ہیں،

اس موقع پر صدر دروپدی مرمو،  لو ک سبھا کے اسپیکراوم برلااور نریندر مودی سمیت متعدد مرکزی لیڈروں نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایس آئی آر کی یہ مہم مجموعی طور پر 166 دنوں تک جاری رہی، جس کے دوران ووٹر لسٹ کی ہر سطح پر جانچ کی گئی۔ جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق ریاست میں 7 کروڑ 30 لاکھ 71 ہزار 61 مرد ووٹرز اور 6 کروڑ 9 لاکھ 9 ہزار 5 سو 25 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں نتیش کمار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہار کو ”جنگل راج“ سے نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کا غیر معمولی کام انجام دیا ہے۔ ان کے مطابق نتیش کمار کی قیادت میں ریاست میں گڈ گورننس اور ترقیاتی اقدامات کو فروغ ملا، جس سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔

اننت امبانی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ونتارا یونیورسٹی کا مقصد ایسے ماہرین تیار کرنا ہے جو نہ صرف جانوروں کی دیکھ بھال میں مہارت رکھتے ہوں بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں صرف علم کافی نہیں بلکہ حساسیت اور فہم بھی ضروری ہے، اور یہی فلسفہ اس ادارے کی بنیاد بنے گا۔

سرکاری بیان کے مطابق ملک میں اب تک 4.05 لاکھ پی این جی (پائپڈ نیچرل گیس) کنکشنز فعال کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 4.41 لاکھ صارفین نئے پی این جی کنکشن کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی این جی کے فروغ سے نہ صرف توانائی کی دستیابی میں بہتری آئے گی بلکہ شہری علاقوں میں سہولت بھی بڑھے گی۔

تیجسوی یادو کی جانب سے بہار اسمبلی میں ارکانِ اسمبلی کو تنخواہ نہ ملنے کا مسئلہ اٹھانے کے بعد سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ تیجسوی نے ریاست کی معاشی صورتحال اور سرکاری خزانے میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔