Bharat Express

علاقائی

اسدالدین اویسی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مسلم کہنے پربھی پابندی لگا دی جائے گی۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں شاعری بھی سنائی۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے کے اعتراض پر چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ آپ میری بات کو نہیں سمجھ پائے۔ جتنا میں آپ کا احترام کرتا ہوں، اس کا ایک حصہ بھی آپ میرے لئے کریں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ میں نے کیا کیا ہے۔

اڈانی پورٹس کے مغربی ساحل پر 7 بندرگاہیں اور ٹرمینل اور مشرقی ساحل پر 8 بندرگاہیں اور ٹرمینلز ہیں۔ یہ ملک کی کل بندرگاہوں کا 27 فیصد ہے۔

راہل گاندھی نے لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ہندو تشدد نہیں کرسکتا ہے۔ وہ تشدد اور نفرت کوپھیلانے کا کام نہیں کرتا ہے۔

سی جے آئی نے مزید کہا کہ اس سال دہلی کا موسم ریکارڈ پر سب سے زیادہ گرم رہا۔ ہم نے ایک دن میں دو بار گرمی کی لہروں کا تجربہ کیا۔ جس کے بعد ریکارڈ توڑ بارش ہوئی۔ ہمارے بنیادی ڈھانچے کو اس حقیقت کی عکاسی کرنی چاہیے جس میں ہم رہتے ہیں۔

  کرناٹک الیکشن کے دوران 2018 میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ وزیرداخلہ امت شاہ سے متعلق کئے گئے تبصرہ پربی جے پی لیڈروجے مشرا نے ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا تھا۔

آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مشرقی ہندوستان میں معمول سے کم بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ڈیجیٹل طور پر منعقد ایک پریس کانفرنس میں، انہوں نے کہا کہ جولائی میں ملک بھر میں اوسط بارش معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے

مسلمانوں اورمسلم تنظیموں کومتحد کرنے کا دعویٰ کرنے والی آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت اب اصلی اورنقلی کے تنازعہ میں الجھ کر رہ گئی ہے۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس تنظیم کے دوحصوں میں تقسیم ہونے اوررجسٹرڈ اورغیررجسٹرڈ کے تنازعہ کا شکارہونے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ کرسی اورعہدہ کی لڑائی میں یہ سب ہو رہا ہے۔

راہل گاندھی کے ایودھیا سے متعلق اٹھائے گئے سوال پروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں راہل گاندھی نے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں 1733 کروڑ روپئے کا معاوضہ تقسیم کیا گیا ہے۔ ایوان میں دیا گیا راہل گاندھی کا جھوٹا بیان بے حد غلط اور شرمناک ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مزید بتایا کہ ایودھیا سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بننے والے اودھیش پرساد نے انہیں بتایا کہ وہ پہلے دن سے ہی الیکشن جیتنے کا پراعتماد ہیں۔