Mother Dairy Milk Price Hike: امول کے بعد مدر ڈیری نے دودھ کی قیمتوں میں کردیا اضافہ، نئی قیمتیں کل سے نافذ کرنے کا اعلان، جانئے پوری تفصیل
مدرڈیری کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مدرڈیری 14 مئی 2026 سے اپنے دودھ کے تمام اقسام کی قیمتوں میں 2 روپئے فی لیٹرکا اضافہ کرے گی۔ گراہکوں پر اثر کو محدود کرنے کی مسلسل کوششوں کے بعد بھی گزشتہ ایک سال میں کسان خرید قیمتوں میں تقریباً 6 فیصد کے مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ ترمیم ضروری ہوگیا ہے۔
Amul Price Hike: مہنگائی کا بڑا جھٹکا، پورے ملک میں کل سے امول دودھ کی بڑھ جائیں گی قیمتیں، 2 روپئے اضافہ کا فیصلہ
امول دودھ کی قیمت میں ایک سے تین روپئے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امول تازہ کا 500 ایم ایل کے دودھ کے پیکٹ کی قیمت 28 روپئے سے بڑھ کر29 روپئے ہوجائے گی۔ امول تازہ ایک لیٹردودھ کی قیمت 55 روپئے سے بڑھ کر57 روپئے ہوجائے گا۔ یہ قیمتیں کل یعنی 14 مئی سے پورے ملک میں نافذ ہوجائیں گی۔
Hyderabad Jail Museum: پانچ سو روپے میں جیل کا تجربہ! 24 گھنٹے تک قیدی بن کر جانئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے کی زندگی، حیدرآباد جیل کی انوکھی پہل
گورنر شیو پرتاپ شکلا نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میوزیم اور تجرباتی پروگرام اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ جیلیں اب صرف مجرموں کو قید رکھنے کی جگہ نہیں رہیں بلکہ ان کا مقصد انسانوں کی اصلاح اور سماج میں مثبت تبدیلی پیدا کرنا بھی ہے۔ انہوں نے اس نئی پہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جرائم کے نتائج سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
PM Modi Fuel Saving Appeal Effect: وزیراعظم مودی کی اپیل کا اثر، جی ایس ٹی افسر لگژری کار چھوڑ سائیکل سے پہنچنے لگے دفتر
ملک میں بڑھتی ہوئی ایندھن کی کھپت، عالمی اقتصادی دباؤ اور سپلائی چین کے مسائل کے درمیان نریندر یادو کا یہ قدم ماحولیات کے تحفظ اور کفایت شعاری کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کا معاملہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور قومی ذمہ داری سے بھی جڑا ہوا مسئلہ ہے۔
Prateek Yadav Postmortem Report: پرتیک یادوکی موت سے متعلق بڑا انکشاف، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ آئی سامنے، یہاں پڑھیں پوری تفصیل
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے چھوٹی بھائی پرتیک یادو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔ اس رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ واضح طورپر بتائی گئی ہے۔
PM Modi Fuel Saving Appeal Effect: یوپی سے لے کر ایم پی تک وزیر اعظم مودی کی اپیل کا اثر! وزراء نے چھوڑیں لگژری گاڑیاں، جج سائیکل سے پہنچے عدالت
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک میں ایندھن اور بجلی کی بچت کے لیے کی گئی اپیل کے بعد ملک بھر میں سیاسی اور انتظامی حلقوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔ اتر پردیش سے لے کر مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر تک وزراء، اعلیٰ افسران اور جج صاحبان نے اپنی روزمرہ زندگی میں کفایت شعاری اختیار کرتے ہوئے سرکاری اخراجات اور ایندھن کے استعمال میں کمی شروع کر دی ہے۔
NEET Scam Exposed—CBI Arrest BJP Leaders: ملک کے سب سے بڑے تعلیمی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ بی جے پی لیڈر اور اس کا بھائی گرفتار، سی بی آئی کی تفتیش میں بوال برادران کا بڑا کردار بے نقاب
جانچ ایجنسیوں کے مطابق دونوں بھائیوں نے تقریباً 30 لاکھ روپے میں یہ پرچہ راجستھان کے سیکر ضلع کے رہنے والے راکیش منڈواریا سے خریدا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابتدا میں انہوں نے یہ پرچہ اپنے خاندان کے کچھ بچوں کو امتحان میں کامیاب کرانے کے مقصد سے حاصل کیا تھا، لیکن بعد میں مالی فائدہ اٹھانے کے لیے اسے دوسرے امیدواروں تک بھی پہنچایا گیا۔
NEET Paper Leak Case: نیٹ-یو جی پیپر لیک جانچ پونے پہنچی، سی بی آئی نے ایک خاتون کو حراست میں لیا
اطلاعات کے مطابق سی بی آئی نے پونے پولیس کی کرائم برانچ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدھ کی صبح پونے کے ببوے واڑی علاقے سے منیشا واگھمارے نامی خاتون کو حراست میں لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں تیسری مشتبہ ملزمہ ہے، جس کے روابط ملک بھر میں پھیلے ایک منظم نیٹ ورک سے جوڑے جا رہے ہیں۔
CM Dhami Urges Citizens To Adopt Energy Saving: وزیر اعظم مودی کی ’توانائی بچانے کی اپیل‘ پر وزیر اعلیٰ دھامی کی خصوصی پہل، کہا- قومی مفاد کے لیے عہد، سرکاری قافلے کو کیا آدھا
پشکر سنگھ دھامی نے اپنے بیان میں کہا کہ جب قوم کا مفاد سب سے مقدم ہو تو ہر شہری، عوامی نمائندے اور سرکاری افسر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف اخراجات کم کرنا نہیں بلکہ عوام میں بیداری پیدا کرنا بھی ہے تاکہ توانائی کے استعمال میں احتیاط کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جا سکے۔
Tamil Nadu: وزیراعلیٰ سی جوزف وجے کی قیادت والی ٹی وی حکومت 144 ووٹوں کے ساتھ اسمبلی فلور ٹیسٹ میں کامیاب، ڈی ایم کے کا واک آؤٹ
تملگا ویٹری کزگم کو کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی ایم، وی سی کے اور انڈین یونین مسلم لیگ کی حمایت حاصل ہوئی۔ اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بعد حکومت کی مجموعی طاقت 120 ارکان تک پہنچ گئی، تاہم 144 ووٹ ملنے سے یہ اشارہ ملا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کے کچھ باغی اراکین نے بھی پارٹی وہپ کے خلاف جا کر حکومت کی حمایت کی۔





