Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار سنگھ نے ہدایت دی کہ مورتی وسرجن صرف مقررہ روٹ چارٹ کے مطابق دن کے وقت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مورتی کے وسرجن کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سے متعلق تمام وسائل کے ساتھ مناسب پولیس فورس بھی متحرک رہے گی۔

اسامہ شہاب کو ان کے ساتھی کے ساتھ راجستھان میں پولیس نے گرفتارکیا تھا۔ اس کے بعد سیوان پولیس اسامہ کو سیوان لے کرآئی، جہاں آج پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔

آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور ٹی ڈی پی سربراہ اور چندربابو نائیڈو ایک بدعنوانی کے الزام میں راجا مہیندر ورم سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ آج سپریم کورٹ میں ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے متعلق عرضی پر سماعت ملتوی ہوگئی۔

میٹنگ میں لداخ میں گورننس اور انتظامیہ کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا گیا۔ خصوصی آپریشن 3.0 کا مقصد عمل کو ہموار کرنا، کارکردگی کو بہتر بنانا اور لداخ کے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے۔

سال 1975 میں مذکورہ اراضی تحریری کھاتہ نمبر 132 کے خسرہ نمبر 108 کے طور پر رجسٹرڈ ہوئی اور رقبہ 0.632 ہیکٹر تھا۔

SAI اور ڈپارٹمنٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، UT لداخ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر جلد ہی دستخط کیے جائیں گے، اس کے ساتھ مختلف پوسٹوں اور کھیلوں کے سامان کی خریداری کے لیے اشتہار بھی دیا جائے گا۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کردیا ہے۔

اردو ادب کے ممتازاورمعروف نقاد پروفیسرشارب ردولوی کا انتقال ہوگیا ہے۔ شارب ردولوی کے انتقال کے سبب اردودنیا سوگوار ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا پرتعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں کو بلایا گیا، کافی کوشش کے بعد ٹیم نے 6 بچوں کی لاشیں نکال لیں۔ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو مطلع کر دیا گیا اور جیسے ہی گھروالوں کو اپنے بچوں کی موت کی خبر ملی ان کا رو رو کر برا حال ہوگیا ۔چونکہ نوراتری کے اس پرمسرت موقع پر ان کے گھروں میں ماتم پھیل گیا۔

عدالت نے تمام دستاویزات کو گجراتی زبان سے انگریزی میں منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔  جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بے گناہوں کی باعزت رہائی تک ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔