Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: کانگریس نے لوک سبھا الیکشن کے لئے منشور کمیٹی کا اعلان کیا، عمران پرتاپ گڑھی کو ملی بڑی ذمہ داری

اسمبلی الیکشن میں شکست کے بعد اب لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں کے لئے کانگریس نے کمرکس لی ہے۔ کانگریس نے 16 اراکین کی ایک کمیٹی بنائی ہے۔ یہ کمیٹی فوری اثر سے کام کرے گی۔

کانگریس نے لوک سبھا الیکشن2024 کے لئے منشور کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔

Congress for Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کانگریس نے منشورکمیٹی کی تشکیل کردی ہے۔ 16 رکنی اس انتخابی منشورکمیٹی میں کانگریس کے سینئرلیڈرپی چدمبرم کوکمیٹی کا صدر اور چھتیس گڑھ کے سابق نائب وزیراعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیوکوکنوینربنایا گیا ہے۔ یہ کمیٹی فوری اثرسے کام کرنا شروع کرے گی۔ کمیٹی میں کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی سمیت فہرست میں ان لیڈران کو کیا گیا شامل

اس کمیٹی میں پارٹی کے سینئرلیڈرآنند شرما، جے رام رمیش، ششی تھرور، پروین چکرورتی، عمران پرتاپ گڑھی، کے راجو، اومکار سنگھ مرکام، رنجیت رنجن، جگنیش میوانی اورکلدیپ سپّل کو بھی لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منی پور کے سابق نائب وزیراعلیٰ گیکھنگم اور لوک سبھا میں پارٹی کے نائب لیڈرگورو گوگوئی کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اقلیتی طبقے سے نوجوان لیڈراورراجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کو شامل کیا گیا ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی اس وقت کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ وہ مسلم نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پرلاکھوں فالورس ہیں۔

شکست کا جائزہ لے رہی ہے کانگریس

دراصل، اس سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئندہ سال لوک سبھا الیکشن ہوگا، ایسے میں اب کانگریس سخت چیلنج کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ شکست کا جائزہ لینے کے درمیان اب لوک سبھا الیکشن میں بہترکرنے کی پلاننگ شروع کردی گئی ہے۔ اس ٹیم میں الگ الگ ریاستوں کے سینئرکانگریسی لیڈران کو شامل کیا گیا ہے۔ اب یہ ٹیم انتخابی منشور تیار کرے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read