Abhijeet Gangopadhyay joins BJP: ابھیجیت گنگواپادھیائے ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی میں ہوئے شامل، کہا، بدعنوانی سے جنگ رہے گی جاری …
ابھیجیت گنگوپادھیائے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے دو روز قبل کولکتہ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
انکت سکسینہ قتل معاملے میں تیس ہزاری کورٹ کا بڑا فیصلہ، شہناز بیگم سمیت تینوں قصورواروں کو عمرقید کی سزا
عدالت نے تینوں قصورواروں پر 50-50 ہزار کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ عدالت نے معاملے پراپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کی عمراور مجرمانہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انہیں موت کی سزا نہیں دی جا رہی ہے۔
PM Modi attends Viksit Jammu & Kashmir programme: جموں کشمیر کو پی ایم مودی نے دی بڑی سوغات،پانچ سال بعد تاریخی ریلی سے کیا خطاب
جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد آج پہلی باروزیراعظم نریندر مودی کشمیر کے سری نگر پہنچے ہیں جہاں ایک بڑی ریلی کی ہے۔بخشی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی 6400 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی ہے۔
PM Modi in Srinagar: تین دہائیوں تک دہشت گردی کے جال میں پھنس کر لہولہان ہوئے کشمیر کو مودی حکومت نے امن کا گہوارہ بنادیا :ایل جی منوج سنہا
ایل جی منوج سنہا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ گزشتہ چار پانچ برسوں میں جموں کشمیر میں ترقیاتی نیٹ ورک کا جال بچھایا گیا ہے جس کی وجہ سے ترقی کی نئی باد بہار آئی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔
Himanta Biswa Sarma warns Badruddin Ajmal: مولانا بدرالدین اجمل کو کیا جائے گا گرفتار، سی ایم ہمنتا بسواسرما نے اے آئی یو ڈ ایف کے صدر کو دی وارننگ
دراصل بدرالدین اجمل اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کے درمیان اکثر لفظوں کی جنگ ہوتی رہتی ہے۔ اس سے قبل میاں بھائی کو آسام سے ہٹانے کے معاملے پر دونوں کے درمیان شدید زبانی جنگ ہوئی تھی۔ تب بدرالدین اجمل نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے گوہاٹی میں زمین دیکھنے کو کہا ہے۔
PM Modi Kashmir Visit: پانچ سال بعد کشمیر پہنچے پی ایم مودی، وزیر اعظم کی ریلی میں پہنچے مظفر حسین، کیا بی جے پی انہیں بنائے گی لوک سبھا امیدوار
سابق ڈپٹی سی ایم مظفر حسین بیگ کے بارے میں امکان ہے کہ بی جے پی انہیں بارہمولہ سے امیدوار قرار دے سکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حسین بیگ 2019 تک پی ڈی پی کا حصہ تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو پارٹی سے الگ کر لیا تھا۔
Can’t vacate Miyas from Guwahati even in 300 years: تین دن نہیں،300 سال میں بھی مسلمانوں کو ہٹانا ممکن نہیں ،بدرالدین اجمل نے ہمنتابسوا سرما کو دیا جواب
ملک کی شمال مشرقی ریاست میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بدرالدین اجمل نے کہاکہ اگر میا ں نہیں ہوں گے تو لوگوں کو تین دن تک کھانا نہیں ملے گا، ریاست میں شاید ہی کوئی تعمیراتی سرگرمی ہو گی۔ لوگ بارپیٹا سے سبزیاں اور آلو لاتے ہیں۔ یہ لوگ دن رات محنت کرتے ہیں۔
SIT Report on Illegal Madarsas In UP:یوپی میں 13 ہزار مدارس کو بند کرنے کی سفارش، ایس آئی ٹی نے جانچ کے بعد حکومت کو سونپی رپورٹ،جانئے کیا ہے ان مدارس پر الزام
نیپال سے ملحقہ اضلاع میں زیادہ تر ایسے مدارس ہیں جو غیر قانونی ہیں اور ان میں سے بیشتر مدارس کے رابطے خلیجی ممالک سے ہیں۔ ایس آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں یہ واضح ہے کہ ایس آئی ٹی نے پورے یوپی میں قریب 13 ہزار مدارس پر تالے لگانے کی سفارش کردی ہے ۔
Uttar Pradesh: اتر پردیش میں 80 سالہ ماں کو بیٹے نے چپل اور ڈنڈوں سے مارا
کیمرے میں قید یہ واقعہ ریاستی دارالحکومت سے تقریباً 170 کلومیٹر دور کوشامبی کے باروا گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح 80 سالہ خاتون چندر سنہا کو ان کے بیٹے سونو ٹھاکر نے بے دردی سے پیٹا ہے۔
Samajwadi Party MLA Irfan Solanki: جیل میں بند ایس پی ایم ایل اے کی مشکلات میں ہوا مزید اضافہ، اب ان کے گھر پہنچ گئی ای ڈی!
ای ڈی کے اہلکار صبح سویرے چھ گاڑیوں میں پہنچے اور جانچ شروع کی۔ آپ کو بتا دیں کہ عرفان سولنکی اس وقت مہاراج گنج جیل میں بند ہیں۔ ان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مقدمے کا فیصلہ 14 مارچ کو سنایا جانا ہے۔





