Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان نے شمس اقبال کے نام کو منظوری دے دی ہے اوروہ جلد ہی اپنا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ شمس اقبال کو آئندہ تین سالوں کے لئے ڈائریکٹرکی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اترپردیش کی چار لوک سبھا سیٹوں پر بی ایس پی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ ان میں پیلی بھیت سے انیس احمد خان، مرادآباد سے عرفان سیفی، قنوج سے عقیل احمد پٹہ اور امروہہ سے ڈاکٹر مجاہد حسین شامل ہیں۔

بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں انہیں قانون سازاسمبلی کا لیڈرمنتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح سے اب وہ منوہرلال کھٹرکی جگہ لیں گے۔ نائب سینی کا تعلق بھی راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے ہے۔ وہ ہریانہ کے 11 ویں وزیراعلیٰ ہوں گے۔

شہریت ترمیمی قانون نافذ ہونے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہراساں کرنے، دھوکہ دینے اورشہریوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر شاہد اختر نے بتایا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں۔ وہ سب اس کتاب کے ذریعہ سمجھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ہندوستانی مسلمانوں کوصحیح راستہ بتاتی ہے۔ آئین، دین اوراسلام کے بتائے ہوئے طریقے میں ہندوستانی مسلمانوں کی کیسی سوچ ہونی چاہئے، ساتھ ہی ملک کے باشندوں کی کیسی سوچ ہونی چاہئے، اس کتاب کی خصوصیت ہے۔

ہریانہ کے ڈپٹی سی ایم دشینت چوٹالہ نے کل دیر رات مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ایک سے دو سیٹیں مانگی تھیں۔

 مرکزی حکومت نے سی اے اے نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے سے دہائیوں سے متاثرہ پناہ گزینوں کا باعزت زندگی ملے گی۔ سیاسی گلیاروں میں سی اے اے کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ای ڈی کی ٹیم نے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے ساتھ ساتھ ہزاری باغ میں بھی چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم رانچی میں تین مقامات اور ہزاری باغ میں کئی مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔

ہریانہ میں لوک سبھا 2024 اور اسمبلی الیکشن سے قبل ہی بی جے پی اور جے جے پی کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پوری کابینہ ایک ساتھ استعفیٰ دے سکتی ہے اور نئی سرکار کا قیام عمل میں آسکتا ہے ۔ البتہ نئی کابینہ میں جے جے پی حصہ نہیں لے گی۔البتہ نئے سرے سے کابینہ کی تشکیل کی جائے گی۔

NIA raids in Khalistan Gangster Link Case: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) خالصتان گینگسٹر لنک کیس میں پنجاب، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت مرکزی علاقے چنڈی گڑھ میں چھاپے مار رہی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی پنجاب کے شہر موگا میں کئی مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ اس چھاپے میں گینگسٹرز اور دہشت …