Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

وزیر اعظم نریندر مودی جب جھارکھنڈ کے چترا پہنچے تو ہزاروں لوگ انہیں دیکھنے اور سننے کے لیے جمع ہو گئے۔ جلسہ عام کے دوران پی ایم مودی نے 'انڈیا الائنس' میں شامل جماعتوں کو نشانہ بنایا۔

مفتی نے کہا کہ انتظامیہ ابھی تک اپنے نمائندوں کی حمایت میں کھل کر سامنے نہیں آرہی ہے کیونکہ وہ سری نگر اور بارہمولہ کی دو نشستوں پر انتخابات کے مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، 'سرکاری افسران دباؤ میں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق انوراگ ٹھاکر نے حیرت کا اظہار کیا کہ مسلمان ملک میں کیسے غیر محفوظ محسوس کر سکتے ہیں، خاص طور پر جب ان کی آبادی میں مبینہ طور پر 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بھگونت مان نے کہا، "میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ 4 جون کی تیاری کریں، کیونکہ 4 جون کو ملک میں عام آدمی پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بننے والی ہے۔ حکومت میں عام آدمی پارٹی کا حصہ ہوگا۔

پولیس کو ایک ماہ کے اندر دھمتری میں دوسری بڑی کامیابی ملی ہے۔ ڈی آر جی اور سی آر پی ایف کی ٹیم نے ایک نکسلی کو مار گرایا ہے۔ بتایا گیا کہ پولیس کو ایک مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی۔

اروند کیجریوال کے تبصرے سے متعلق سوال پر امت شاہ نے کہا کہ ’میں اروند کیجریوال اینڈ کمپنی اور پورے انڈیا اتحاد ’کو بتانا چاہتا ہوں کہ مودی جی کے 75 سال کے ہونے پر خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 جون کو مودی حکومت نہیں بن رہی ہے۔ ہریانہ، دہلی، کرناٹک، بہار، یوپی، جھارکھنڈ ہر جگہ ان کی سیٹ گھٹ رہی ہے۔

پلوی پٹیل نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے بھی یوپی اور بہار میں صرف یادو پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے، اس نے دیگر پسماندہ طبقات، دلتوں اور مسلمانوں کو بھی چھوڑ دیا ہے۔

محبوبہ نے کہا کہ وحید پرا کو سری نگر سے امیدوار بنایا گیا تاکہ وہ پارلیمنٹ میں ان نوجوانوں کی حالت زار بیان کرسکیں جو بغیر کسی وجہ کے جیلوں میں بند ہیں۔

قومی دارلحکومت دہلی کی بات کریں تو دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر آئندہ 25 مئی کو اہالیان دہلی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے