کون ہیں وہ اراکین پارلیمنٹ، جنہوں نے نہیں اٹھایا ایم پی کے طور پر حلف؟ بی جے پی کے فیصلے سے ہیں برہم
اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے سریش، کے ٹی بالواورٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھیائے کوپینل آف چیئرپرسن میں منتخب کیا گیا۔ لیکن ان اراکین اسمبلی نے پروٹم اسپیکرکے انتخاب کے خلاف احتجاجاً حلف نہیں اٹھایا۔
Gautam Adani’s 62nd Birthday: گوتم اڈانی کی 62 ویں سالگرہ پر یوپی میں رضاکارانہ خون کے عطیہ کیمپ کا کیاگیا انعقاد
گنگا ایکسپریس وے اور لکھنؤ ہوائی اڈے کی تعمیر میں شامل ملازمین نے خون کے عطیہ کی مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے ہٹ کر سماجی مقاصد کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا۔
Noida Authority Sent Notice to 13 Builders: نوئیڈا اتھارٹی نے 13 بلڈروں کو بھیجا نوٹس
این سی ایل ٹی اور عدالتی معاملات میں ملوث بلڈروں کے پاس تقریباً 21 ہزار کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔ پہلے مرحلے میں اتھارٹی نے 8 ہزار کروڑ روپے کے واجبات کے لئے بلڈروں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
NEET پیپر لیک معاملے میں تیسری عرضی پر سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس، کہا- ‘کوئی جلدی نہیں ہے’
NEET-UG پیپر لیک معاملے میں بہار، یوپی اور مہاراشٹر سے کئی ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولس اور اے ٹی ایس نے اتوار کو NEET-UG پیپر لیک معاملے میں دو اساتذہ سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ ان تمام ملزمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
Delhi Excise Policy Case: کیجریوال کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت، ہائی کورٹ کے فیصلے تک انتظار کرنے کا حکم، جانئے پورا معاملہ
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عرضی پرجسٹس منوج مشرا کی بینچ سماعت کررہی ہے۔ کیجریوال کو نچلی عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔ اس پرہائی کورٹ نے روک لگا دی۔ کیجریوال نے ہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔
Sonakshi Sinha Zaheer Iqbal Wedding: پٹنہ میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے خلاف احتجاج، کہا- بہار میں نہیں ہونے دیں گے داخل
ہندو شیو بھوانی سینا نے ایک پوسٹر لگا کر اس پر لکھا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی لو جہاد کو فروغ دینے والی ہے۔
Annual General Meeting: سال 2024 اڈانی انٹرپرائززکے لئے ایک اہم سنگ میل، گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اے جی ایم میں شیئرہولڈرز سے خطاب کیا
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم، جو اے جی ایم میں اڈانی کے شیئر ہولڈرزسے خطاب کررہے تھے، نے کہا کہ سال 2024 اڈانی انٹر پرائززکے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اڈانی انٹرپرائززاس سال اپنی لسٹنگ کی 30 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
”50 سال پہلے جمہوریت پر کالا دھبہ لگا تھا“، پارلیمنٹ سیشن سے پہلے وزیر اعظم مودی نے کہا- تیسری میعاد میں کریں گے تین گنازیادہ کام
ہندوستان کی جمہوریت پرجوکالا دھبہ لگا تھا، کل اس کے 50 سال ہو رہے ہیں۔ ہندوستان کی نئی نسل اس بات کو کبھی نہیں بھولے گی کہ ہندوستان کے آئین کو پوری طرح مسترد کردیا گیا تھا۔
NEET پیپر لیک معاملے میں مہاراشٹر میں بڑی کارروائی، لاتور میں 3 اساتذہ سمیت 4 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج
پولیس نے لاتور کے تین اساتذہ سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر مہاراشٹر اے ٹی ایس کی شکایت پر درج کی گئی ہے جس میں اے ٹی ایس نے ان دو اساتذہ کو بھی ملزم بنایا ہے جن سے اتوار کو پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
NEET-UG امتحان میں مبینہ دھاندلی سمیت دائر کئی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں آج ہوگی سماعت
پیر کو دہلی شراب گھوٹالہ کیس کے ملزم دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے جلد رہائی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا جائے گا۔ کیجریوال نے اپنی رہائی پر عبوری روک لگانے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔





