Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

سی ایم کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی طرف سے جاری ویڈیو میں وہ نظر آ رہی ہیں۔ سی بی آئی نے دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں سی ایم کیجریوال کو آج گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے بعد انہیں دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔

کیجریوال کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سپریم کورٹ میں ان کی ایک عرضی پر سماعت ہو رہی ہے۔ اس عرضی کے ذریعے دہلی کے وزیر اعلیٰ نے دہلی ہائی کورٹ کے ضمانت کے حکم پر روک کو چیلنج کیا ہے۔

اروند کیجریوال کی عدالت میں پیشی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دہلی ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت پر روک لگا دی ہے۔ سی بی آئی نے راؤز ایونیو کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے پروڈکشن وارنٹ جاری کیا تھا۔

اگرچہ بھارت میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا لیکن اس سے جوڑے کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کے جیون ساتھی بننے کا فیصلہ کیا۔

25 جون کو آخری بڑے منگل کے موقع پر سروجنی نگر اسمبلی کے بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ علی گنج کے قدیم ہنومان مندر پہنچے اور پوجا کی۔

غازی پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو لوک سبھا میں منگل کے روز حلف نہیں دلایا گیا۔ غازی پور سے وہ بی جے پی کے پارس ناتھ رائے کوہراکرپارلیمنٹ پہنچے ہیں۔

ذرائع کی مانیں تو سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین اور گانڈے اسمبلی حلقہ کے نو منتخب ایم ایل اے کے علاوہ کانگریس کے کوٹے سے ایک ایم ایل اے کو کابینہ میں جگہ دی جا سکتی ہے۔

یہ مہم ریڈ کراس بلڈ بینک اور گورنمنٹ اسپتال بلڈ بینک کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی۔ اس مہم کو کامیاب بنانے میں 2 ہزار سے زائد ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، ڈیٹا آپریٹرز، مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ارکان کی ٹیم نے اہم رول ادا کیا۔

18ویں لوک سبھا کے پہلے سیشن کا آج دوسرا دن ہے۔ اس دوران پروٹم اسپیکرنے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کو لوک سبھا کے رکن کے طورپرحلف دلایا گیا۔ اس دوران پارلیمنٹ میں برسراقتدار اوراپوزیشن کے لیڈران نے ہنگامہ کیا۔ اب بدھ کے روزلوک سبھا اسپیکرکا الیکشن ہوگا۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں حلف لیا۔ حلف لینے کے بعد انہوں نے جے فلسطین کہا۔ اس پر سب سے پہلے رکن پارلیمنٹ شوبھا کرندلاجے نے اعتراض کیا۔ اس کے بعد دیگراراکین نے بھی ہنگامہ کیا۔