Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا (یوبی ٹی) کو ایک بارپھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ 4 سال میں دوسری بار ان کی پارٹی میں ٹوٹ ہوئی ہے۔ 6 اراکین پارلیمنٹ نے ایکناتھ شندے کو حمایت دے دی ہے۔ یوبی ٹی کے پاس اب 9 لوک سبھا اراکین میں سے صرف تین اراکین اروند ساونت، انل دیسائی اور راجا بھاو واجے ہی بچے ہیں۔

غازی آباد کے کھوڑا میں ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر دو بہنوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس اچانک حملے میں دونوں بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔ واردات کو انجام دے کر ملزم موقع سے فرارہوگیا۔

جمعیۃ علماء دہرادون کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ کے بعد مسلمانوں سے وابستہ گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرِآتش کیا گیا، گاؤں میں واقع مساجد کو نشانہ بنایا گیا اور خوف کی فضا کے باعث کئی خاندان اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔  اس سلسلے میں وکاس نگر ایم ایل اے مناسنگھ چوہان کی زہرافشانی نے آگ میں گھی کا کام کیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنماؤں نے امریکہ-ایران امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری انہدامی کارروائیوں، راجیہ سبھا انتخابات کی شفافیت اور مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد کی صورت حال پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی۔

یوپی کی سیاست میں ایک طرف جہاں این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک ساتھ ہیں۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) لیڈرکے ایک بیان نے اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2026 میں بھوانی پور سیٹ پر ممتا بنرجی اور شوبھیندو ادھیکاری کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا۔ اس سیٹ پر مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے جیت حاصل کی ہے۔ وہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے پہلے وزیراعلیٰ بھی ہیں۔ اس سیٹ پرممتا بنرجی کو ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ کے گزشتہ سرمائی اجلاس کے دوران بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اچانک وہ اپنی سیٹ پر واپس آگئے تھے۔ اس کے آگے انہوں نے جو کچھ بتایا، وہ معاملہ کافی حیران کن ہے۔

ایران-امریکہ معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ برینٹ کروڈ اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔ بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں راحت ملنے کا امکان ہے، لیکن حکومت فی الحال صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 17 جون کو راجستھان کے کوٹا میں دشہرہ گراؤنڈ میں ایک میگا ریلی کرنے والے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو اس ملک گیر طلبہ تحریک کے حوالے سے پیغام دیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل "ایکس" پر ایک پوسٹ میں انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ میگا ریلی میں شامل ہوں۔

دہلی-این سی آر میں پیر کے روز گرد آلود آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث موسم اچانک خراب ہو گیا۔ خراب موسمی حالات کے پیش نظر محکمۂ موسمیات (IMD) نے دہلی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ دی ہے۔