Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

E85 ایتھنول فیول استعمال کرنے والی ایک کار کی فیول ٹینکی پر بڑی تعداد میں چیونٹیوں کے جمع ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایتھنول ایندھن کی خصوصیات اور اس سے جڑے تکنیکی سوالات پر بحث تیز ہو گئی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ اکھلیش یادو کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ عام آدمی پارٹی ان کے لئے سب سے اچھی پارٹی ہے۔

سیاست میں قدم رکھنے کے بعد انہوں نے تملگا ویٹری کزگم کی بنیاد رکھی اور بعد ازاں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ بنے۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کی سیاسی اور عوامی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ان کی نجی زندگی سے متعلق معاملات بھی عوام اور میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ڈومریاگنج کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے اسدالدین اویسی کی للکار پر سخت پلٹ وارکیا ہے۔ انہوں نے اسدالدین اویسی سے متعلق کہا کہ انہوں نے مہاراجہ سہیل دیو سے منسلک سرزمین پر ایک حملہ آور کی تعریف کرکے اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے۔ یہ خوشنودی کی سیاست ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم اورنفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثے میں جان گنوانے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی،

سالار غازی درگاہ کے تنازع کے معاملے پر اسدالدین اویسی نے کہا کہ سب ختم ہو گئے لیکن سالار غازی کی درگاہ آج بھی قائم ہے۔ اسدالدین اویسی اتر پردیش کے بہرائچ پہنچے ہوئے تھے۔ جہاں انہوں نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے عوام میں بگل پھونک دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے 12 سالہ کامیاب اور عوامی اعتماد سے بھرپور دورِ حکومت کی تکمیل کے موقع پر جام نگر ضلع ہوم گارڈز فیملی کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ اور سبز انقلاب کی سمت میں قابلِ ستائش اقدام کیا گیا ہے۔

مورینا میں اودے پور انٹر سٹی ایکسپریس میں آگ کی افواہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ مسافر ٹریک پر اتر گئے اور پاتالکوٹ ایکسپریس کی زد میں آ کر کئی لوگوں کی موت ہو گئی۔

امبیڈکر نگر میں پریس کانفرنس کے دوران اوم پرکاش راج بھر فل ایکشن میں نظر آئے۔ اس دوران وہ اپنی زبان کی حدیں بھی پار کر گئے۔ انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر شوکت علی کو ان پڑھ بتانے کے ساتھ گالیاں دینا شروع کر دیں۔ اب ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نیتن گڈکری نے 100 فیصد ایتھنول (E100) ایندھن کے استعمال کو قانونی منظوری دے دی ہے۔ اب بھارت میں ٹویوٹا، سوزوکی اور ہنڈائی جیسی کمپنیاں جلد ہی فلیکس فیول والی گاڑیاں لانچ کریں گی۔