IMD Rainfall Alert: بہار میں موسم کے تعلق سے اچھی خبر، اب ہوگی موسلا دھار بارش، آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوبی بنگلہ دیش اور اس کے اطراف میں بننے والا کم دباؤ کا علاقہ بتدریج شمال مغربی سمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے آنے والے تین چار دنوں میں مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں شدید بارش کا امکان ہے۔
Himachal Landslide: ہماچل میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے کئی گاؤں کا رابطہ منقطع، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا
ہماچل پردیش میں 27 جون سے 16 اگست کے درمیان بادل پھٹنے اور سیلاب کے واقعات میں 20 سے زیادہ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے واقعات لاہول، اسپتی، کنور، اونا، کلو، منڈی، سرمور، چمبہ، ہمیر پور، شملہ اور سولن اضلاع میں پیش آئے ہیں۔
Kolkata Rape Murder Case: کولکتہ عصمت دری اور قتل معاملہ، دہلی کی سڑکوں پر مریضوں کا علاج کریں گے ریزیڈنٹ ڈاکٹر
مہاراشٹر کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے کولکتہ کے ایک سرکاری اسپتال میں ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور پھر قتل کے خلاف احتجاج میں اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ان کی تنظیم نے اتوار کے روز مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں کو محفوظ زون قرار دیا جائے اور سنٹرل ہیلتھ پروٹیکشن ایکٹ لاگو کیا جائے۔
Akhilesh Yadav on Reservation: ریزرویشن کی بنیادی روح سے کھیل رہی ہے سرکار…‘‘ ایس پی صدر اکھلیش یادو کا بی جے پی پر زبانی حملہ
اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت مسلسل کہتی ہے کہ اس کی امن و امان کے معاملات میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ جب تک ہم بی جے پی سے آزاد نہیں ہوتے ہم بدعنوانی اور غربت سے آزاد نہیں ہوں گے۔ بی جے پی سے آزادی حاصل کرنے کا مطلب تمام پریشانیوں اور بحرانوں سے آزادی حاصل کرنا ہے۔
J&K Politics: کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے غلام نبی آزاد، ڈی پی اے پی نے کی خبروں کی تردید، کہا- یہ محض افواہ ہے
غلام نبی آزاد کانگریس کے سینئر لیڈر رہ چکے ہیں۔ سال 2022 میں، انہوں نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کی اور اپنی نئی پارٹی، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (DPAP) کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے اپنی پارٹی میں کئی کانگریسی لیڈروں کو شامل کیا جو اپنے اپنے شعبوں میں بااثر تھے۔ حالانکہ، حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی کی کارکردگی مایوس کن رہی۔
Champai BJP Switch Buzz: ’’جے ایم ایم کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں چمپائی سورین…‘‘، بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں پر کانگریس کا بیان
کانگریس کے ترجمان نے چمپائی سورین کے جے ایم ایم چھوڑ کر دہلی جانے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پارٹی کا نام ہٹانے کے اشارے کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا، ’’چمپائی سورین دہلی جاتے رہتے ہیں، جمعہ کے روز وہ رانچی میں تھے، جہاں میں نے ان سے ملاقات کی۔
Champai Soren Amid BJP Switch Buzz: ’’وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر غلط کیا، تمام آپشن کھلے ہیں‘‘، دہلی سے رانچی کو چمپائی نے دیا جذباتی پیغام
چمپائی نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو قانون ساز پارٹی کا اجلاس بلانے کا حق ہے، لیکن مجھے اجلاس کا ایجنڈا تک نہیں بتایا گیا، اجلاس کے دوران میرا استعفیٰ طلب کیا گیا، میں حیران رہ گیا، لیکن مجھے اقتدار کی لالچ نہیں تھی، اس لئے میں نے فوراً استعفیٰ دے دیا، لیکن میری عزت نفس کی توہین کی وجہ سے میرا دل آنسوؤں سے لبریز تھا۔
Wayanad landslides: جماعت اسلامی ہند کیرالہ نے وائناڈ متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے 10 کروڑ روپے کا کیا اعلان
جماعت اسلامی ہند کیرالہ متاثرہ برادریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قدم پر ان کے تعاون کے لیے تیار ہے۔ اس پریس کانفرنس میں نائب امیر حلقہ کیرالہ ایم کے محمد علی، سکریٹری شہاب پوکو ٹور اور ریلیف سیل کے کنوینر شبیر کوڈولی بھی شامل تھے۔
Dehradun Minor Rape Case: دہرادون میں نابالغ کی عصمت دری کے معاملے میں پانچ گرفتار، اتراکھنڈ روڈ ویز کے دو ملازموں نے لڑکی کو دہلی سے دہرادون لاکر کیا تھا ریپ
اطلاع ملتے ہی پولیس متاثرہ کے پاس پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر آئی ایس بی ٹی بس اسٹینڈ کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی گئی۔ کنڈکٹر اور ڈرائیور کے ساتھ ایک کیشئر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
AIMPLB on PM Modi: ‘مسلمان کبھی نہیں…’، آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سے دیا بڑا بیان، جانئے کیا کہا
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر الیاس نے وزیر اعظم مودی پر مذہب پر مبنی پرسنل لاء کو فرقہ وارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی جگہ سیکولر سول کوڈ کے نفاذ کا اعلان کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔





