اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے سوچھتا ہی سیوا مہم میں حصہ لیا
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے دہلی میں پنڈت دین دیال انتودیا بھون کے قریب ایک پارک میں ‘سوچھتا ہی سیوا مہم 2024’ میں حصہ لیا، جس کا اہتمام اقلیتی امور کی وزارت نے کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، رجیجو نے صفائی کے تئیں وزارت کے عزم کو اجاگر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم 2014 سے جاری ہے۔
“رجیجو نے شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقلیتی امور کی وزارت کے اندر باقاعدگی سے ‘سوچھتا ہی سیوا’ پروگرام چلاتے ہیں۔ یہ صرف دفاتر تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ سڑکوں، باغات، اور یہاں تک کہ ہم فائلوں کا انتظام کیسے کرتے ہیں۔ یہ صفائی مہم پورے ملک میں پھیل چکی ہے، اور اسے گھر اور دفتر دونوں جگہ جاری رہنا چاہیے-
Hon’ble Union Minister of Parliamentary Affairs & Minority Affairs Shri @KirenRijiju ji, along with Hon’ble MoS Shri @GeorgekurianBjp ji & officials from @MOMAIndia, participated in the #SwachhataHiSevaCampaign 2024, demonstrating that cleanliness is a collective effort.… pic.twitter.com/dLYEBZYp6y
— Office of Kiren Rijiju (@RijijuOffice) September 25, 2024
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے دنوں میں وہ مودی حکومت کی تیسری میعاد کے پہلے 100 دنوں میں اقلیتی امور کی وزارت کی کامیابیوں کا خاکہ پیش کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔