ایک ہی مرد نے کی جڑواں بہنوں سے شادی، خواتین کمیشن کو کارروائی کی ہدایت
مہاراشٹر کے ریاستی کمیشن برائے خواتین نے سولاپور پولیس کو ممبئی کے ایک شخص کے ذریعہ جڑواں بہنوں کی شادی کے سلسلے میں کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے سولاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ اتل یو۔ اوتاڈے نامی شخص نے جڑواں بہنوں رنکی ایم پڈگاؤنکر اور پنکی ایم پڈگاؤنکر سے شادی کی۔
شادی 2 دسمبر کو 300 مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی۔ شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر مصدقہ اطلاعات بتاتی ہیں کہ اوتاڈے پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ اس کی پہلی بیوی نے جڑواں بہنوں کے ساتھ اس کی شادی سے نارضگی ظاہر کی ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
مقامی رہائشی راہل بی. پھولے نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا اور رپورٹ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ لیکن انہیں عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ایک ہی پنڈال میں بیک وقت ہوئی۔
اوتاڈے کا ممبئی میں سیاحت کا کاروبار ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں بہنیں بچپن سے ہی بہت قریب تھیں۔ وہ ایک دوسرے سے الگ نہیں ہونا چاہتی تھیں۔انہوں نے اپنی پڑھائی اور نوکری سب ایک ساتھ ہی کی۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ شادی غیر قانونی ہے اس لیے تینوں کو قصوروار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


