پٹرول-ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری، جانیں آپ کے شہر میں پٹرول-ڈیزل کی تازہ ترین قیمتیں کیا ہیں؟
Petrol and Diesel Prices: ملک کی راجدھانی نئی دہلی سمیت تمام میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ یہاں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ این سی آر کے علاقے نوئیڈا، گروگرام اور دیگر شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 71.74 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ساتھ ہی برینٹ کروڈ 76.13 ڈالر فی بیرل پرفروخت ہو رہا ہے۔ ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمتیں جاری کردی ہیں۔ ہندوستان میں ہر صبح 6 بجے ایندھن کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔ جون 2017 سے پہلے، قیمتوں میں ہر 15 دن بعد نظر ثانی کی جاتی تھی۔
نئی شرحیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے تبدیل ہوتی ہیں اور نئی قیمتیں جاری کی جاتی ہیں۔ پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں پٹرول اور ڈیزل اتنا مہنگا خریدنا پڑتا ہے۔
تیل کمپنیاں ریاست اور شہروں کے حساب سے ہر روز پٹرول-ڈیزل کی قیمت جاری کرتی ہیں۔آج یعنی اتوار کو کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ کہیں قیمتیں بڑھی ہیں اور کہیں کم ہوئی ہیں لیکن چاروں میٹرو میں قیمتیں مستحکم رہیں۔
ہندوستان کے چار میٹرو کے پٹرول وڈیزل کے ریٹ
دہلی میں آج یعنی 4 جون 2023 کو پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔
مالیاتی راجدھانی ممبئی کی بات کریں تو یہاں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
کولکتہ میں بھی پٹرول کی قیمتیں مستحکم ہیں اور یہاں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔
چنئی میں بھی پٹرول کی قیمت 102.65 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.25 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔
-بھارت ایکسپریس