Bharat Express

Petrol Diesel Price:پیڑول اور ڈیزل کے دام میں کتنی کمی یا کتنا ضافہ ہوا

ملک کے چاروں میٹرو جیسے دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے    

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، جانیں آپ کے شہرمیں پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں

 Petrol Diesel Price: سال کے دوسرے دن عوام پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے خوش خبری  حاصل کرنا چاہتی    ہیں۔ آج کے لیے ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جاری کردی ہیں اور تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آپ یہاں جان سکتے ہیں کہ آج ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کے لیے آپ کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ ہوجاتی  ہیں۔

ملک کے چاروں میٹرو جیسے دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

دہلی میں پیڑول 96.72  روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پیڑول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پیڑول کی قیمت 106.31روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پیڑول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ نوئیڈا میں پیڑول کی قیمت 96.57 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.92 روپے فی لیٹر ہے

۔دہلی سے ملے نوئیڈا میں پیڑول کی قیمت  96.79 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے

۔غازی آباد میں  پٹرول کی قیمت  96.58 روپے اور ڈیزل 89.75روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے

۔گروگرام میں پٹرول کی قیمت  97.18 روپے اور ڈیزل 90.05روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے

–بھارت ایکسپریس

Also Read