Bharat Express

Petrol-Diesel Prices:آپ کے شہر میں کتنی قیمت پر فروخت ہورہا ڈیزل وپیڑول

ملک میں تیل کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے زیادہ عرصے سے مستحکم ہیں

Petrol-Diesel Prices : ملک کے چار بڑے  میٹرو شہر  دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں آ ج یعنی پیر کے روز  پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ یہ اپنے پرانے ریٹ پر ابھی فی الحال قائم ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں آج یعنی اتوار کو کمی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔ وہیں آج یعنی 9جنوری 2023 کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

آپ یہاں جان سکتے ہیں کہ آج ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کے لیے آپ کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔ ملک میں تیل کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے زیادہ عرصے سے مستحکم ہیں۔

ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

دہلی میں پیڑول 96.72  روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پیڑول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پیڑول کی قیمت 106.31روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پیڑول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسرے شہروں میں قیمتیں۔

سرکاری تیل کمپنیوں کے مطابق گوتم بدھ نگر (نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا) میں آج پٹرول 24 پیسے مہنگا ہو کر 97.00 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جب کہ ڈیزل 21 پیسے مہنگا ہو کر 90.14 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ لکھنؤ میں پٹرول 2 پیسے سستا ہو کر 96.56 روپے تک پہنچ گیا، جب کہ ڈیزل 2 پیسے کم ہو کر 89.75 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ پٹنہ میں آج پیٹرول 35 پیسے گر کر 107.24 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 32 پیسے مہنگا ہوکر 94.04 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

 

بھارت ایکسپریس

Also Read