آخری رسومات ادا کرکے واپس آرہے تھے اہل خانہ، راستے میں خوفناک حادثہ، 5 افراد ہلاک
جموں: جموں و کشمیر کے سانبہ، پونچھ اور رامبن اضلاع میں بدھ کے روز چار الگ الگ سڑک حادثات میں ایک نابالغ لڑکی سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ غلط سمت سے آنے والے ایک ٹرک نے سانبہ کے ایک پل پر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس میں سوار دو سادھو بابا 55 سالہ بھیم گری اور 52 سالہ سریش کمار کی موت ہو گئی۔ دونوں سادھو ناروال بائی پاس کے رہنے والے تھے اور پٹھان کوٹ جارہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا اور ٹرک ڈرائیور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں صبح 11.30 بجے پیش آنے والے ایک اور حادثے میں ایک مسافر گاڑی سڑک سے پھسل کر 100 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں گاڑی چلا رہے 26 سالہ محمد نصیر خان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ رامبن ضلع میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر بانہال کورٹ کمپلیکس کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ایک 17 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک کی شناخت صبورہ رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ کے لاتیہار میں نو سالہ طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں ٹیچر گرفتار
پولیس نے بتایا کہ اسی ہائی وے پر رامبن میں ایک اور واقعے میں ایک ڈرائیور ہلاک اور دو مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک لاپرواہی سے چلایا جا رہا تھا کہ دلواس کے قریب کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مہلوک ٹرک ڈرائیور کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔