Bharat Express DD Free Dish

Samba

تازہ مشاہدات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب چند دن قبل سکیورٹی فورسز نے جمعہ کی رات سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب گھگوال کے پالوڑا گاؤں سے مبینہ طور پر پاکستان سے آئے ایک ڈرون کے ذریعے گرائی گئی اسلحے کی کھیپ برآمد کی تھی۔ حکام کے مطابق اس برآمدگی میں دو پستول، تین میگزین، 16 کارتوس اور ایک گرینیڈ شامل تھا۔

مہاجرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔ جب انہیں جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقع ملا تو ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ پناہ گزینوں کے لیڈر رام گاندھی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس ملک میں رہ کر اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے، اور آج پہلی بار ہمیں ووٹ دینے کا موقع ملا ہے۔

موہن سنگھ بھٹی نے الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب لوگ اپنے ہی گاؤں میں ووٹ ڈال سکیں گے۔ اس سے گاؤں والوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

سب سے کم بارہمولہ میں ہوئی ووٹنگ ہوئی ہے، جہاں پانچ بجے تک 55.73 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی ووٹنگ کچھ حدتک بہتر دکھائی دے رہی ہے۔

جموں ڈویژن کے پہاڑی اضلاع میں حالیہ حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔ فوج نے جموں ڈویژن کے پہاڑی اضلاع سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پہلے ہی چار ہزار سے زائد فوجیوں کو تعینات کیا ہے، جن میں تربیت یافتہ ایلیٹ کمانڈوز اور پہاڑی جنگ میں تربیت یافتہ کمانڈوز شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں صبح 11.30 بجے پیش آنے والے ایک اور حادثے میں ایک مسافر گاڑی سڑک سے پھسل کر 100 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں گاڑی چلا رہے 26 سالہ محمد نصیر خان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔