دہلی کے نبی کریم علاقے میں فرنیچر کے شوروم میں لگی آگ ، 44 لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا
دہلی کے نبی کریم علاقے میں جے درگا دھرم کانٹے کے قریب ایک فرنیچر شوروم میں آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور قریبی عمارتوں کے شٹر توڑ کر 44 کے قریب افراد کو باہر نکالا گیا۔ پولیس کی دانشمندی سے لوگوں کی جانیں بچ گئیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا
#WATCH | Delhi | A fire breaks out at a furniture shop near Dharam Kanta Multani Dhandha PS in Nabi Karim. A total of 10 fire tenders were rushed to the site. Fire has been doused and a cooling operation is underway: Delhi Fire Service
Visuals from the spot pic.twitter.com/kGq9kjgrRe
— ANI (@ANI) September 21, 2024
معلومات دیتے ہوئے دہلی فائر سروس کے حکام نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر 10 ٹینڈر گاڑیاں موقع پر روانہ کی گیں، کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ساتھ ہی آگ کیسے لگی اور کتنا نقصان ہوا اس بارے میں فی الحال معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ آگ میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ لیکن آگ لگنے سے فرنیچر فیکٹری مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس