Bharat Express

کرگل میں زلزلے سے لوگوں میں خوف

زلزلہ

بھارت ایکسپریس /ہندوستان کے شمال میں واقع کرگل میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، منگل کی صبح 10:05 بجے لداخ سے 191 کلومیٹر شمال میں کرگل میں ریکٹر اسکیل پر 4.3 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں بار بار آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے۔ اس سے چند روز قبل دارالحکومت دہلی میں مسلسل دو تین دن تک زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں کی سانسیں اکھڑ گئی تھیں۔

انڈونیشیا میں زلزلے سے 44 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کو آنے والے 5.4 شدت کے زلزلے میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہو گئے۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی جس سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

افغانستان میں زلزلے سے 1000 افراد ہلاک ہو گئے۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اس مسلم ملک میں ایک بڑے زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تاخیر کے باعث زیادہ  لوگوں کو بچایا نہیں جا سکا۔ پورے براعظم ایشیا میں یکے بعد دیگرے آنے والے زلزلے باعث تشویش ہیں۔