Bharat Express

Delhi Weather:دہلی  میں کڑاکے کی ٹھنڈ کا ستم جاری ،کہرے  سے دہلی این سی آر  میں لوگوں کا براحال

 سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی اور لکھنؤ میں اسکول 14 جنوری تک بند رہیں گے۔ اتر پردیش میں لکھنؤ ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس کے مطابق، لکھنؤ میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے اسکول بند رہیں گے

Delhi Weather: deدہلی  سمیت پور ے شمالی ہندوستان میں پیرکی صبح کہرے اور دھند کی  وجہ سے دور دور تک کچھ دیکھائی ہی نہیں دے رہا ہے۔دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے  صفدرجنگ  میں 3.8  ڈگری سیلسیس ، جب کہ پالم کا 5.8ڈگری درج کیا گیا ہے۔ دہلی میں گھنے کہرے کی وجہ سے حدنگاہ 50 میٹر سے کم ہے۔ کہرے کی وجہ سے ٹرین  اور پروازیں تاخیر سے چل اور اڑرہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حدنگاہ بے حد کم بنی ہوئی ہے ۔ دہلی میں آج صبح شدید کہرے کے وجہ سے لوگو ں کو کافی  دقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی اور لکھنؤ میں اسکول 14 جنوری تک بند رہیں گے۔ اتر پردیش میں لکھنؤ ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس کے مطابق، لکھنؤ میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے اسکول بند رہیں گے۔ اس سے قبل مشرقی اتر پردیش کے کئی شہروں میں سخت سردی کی وجہ سے اسکول بند کردیئے گئے تھے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مشرقی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں اگلے تین دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ وسطی ہندوستان میں اگلے ایک یا دو دنوں میں پارہ دو سے تین ڈگSevری تک گر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی این سی آر، اتر پردیش، راجستھان، چندی گڑھ، پنجاب اور ہریانہ میں دھند میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ یہی حال ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال میں رہنے والوں کا بھی  ہے۔
لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ادارے میں کارڈیالوجی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ونے کرشنا کا کہنا ہے کہ سردی میں بلڈ پریشر میں اچانک اضافہ کی وجہ سے رگوں میں خون کے لوتھڑے جمع ہو رہے ہیں جو ہارٹ اٹیک اور برین اٹیک کا باعث بنتے ہیں۔ کانپور میں اب تک 98 اموات ہوگئ ہیں ۔

آئی ایم ڈی نے اتوار کی رات 11.30 بجے پنجاب کے بھٹنڈہ میں ‘صفر’ حدنگاہ  ریکارڈ کی۔ امبالہ، حصار، بہرائچ اور گیا جیسے علاقوں میں بھی دھند پڑرہی ہے۔ اور حد نگاہ 50 میٹر تک گر گئی۔اعداد و شمار کے مطابق، اتر پردیش کے لکھنؤ میں 100 میٹر، جب کہ پالم میں 400 میٹر ریکارڈ کیا گیا۔
ریلوے کی وزارت کے مطابق، شمالی ہندوستان میں گھنی دھند کی وجہ سے اتوار کو سینکڑوں ٹرینیں یا تو منسوخ کر دی گئیں یا تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ وزارت ریلوے کے بیان کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے 335 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 88 ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

سموگ کا ہماری صحت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ سموگ زہریلے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جیسے نائٹروجن آکسائیڈ، غیر مستحکم نامیاتی مرکبات اور سلفر ڈائی آکسائیڈ۔
درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ سردی کے  موسم ہونے کی وجہ سے نزلہ، زکام، دمہ اور نمونیا جیسی بیماریاں ہونے لگتی  ہیں ۔ ایسے میں سردیوں میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس