Bharat Express

Crude Oil:خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے

خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی بات کریں تو یہ 0.48 فیصد کمی کے ساتھ 78.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، جانیں آپ کے شہرمیں پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں

Crude Oil:ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی بات کریں تو یہ 0.48 فیصد کمی کے ساتھ 78.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ملک کے چاروں میٹرو جیسے دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، وی اے ٹی اور دیگر چیزوں کے اضافے کی وجہ سے اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول ڈیزل  کی قیمتیں جمعرات29 دسمبر 2022 مستحکم بنی ہوئی ہیں۔
دہلی میں پیڑول 96.72  روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پیڑول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پیڑول کی قیمت 111.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پیڑول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ نوئیڈا میں پیڑول کی قیمت 96.57 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.92 روپے فی لیٹر ہے

نوئیڈا میں  پٹرول 96.65 روپے اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے

غازی آباد میں  پٹرول 96.58 روپے اور ڈیزل 91.31 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے

پٹنہ میں پٹرول 108.71 روپے اور ڈیزل 94.09 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے

گروگرام میں پٹرول 96.89 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے

 

بھارت ایکسپریس