بلودابازار: چھتیس گڑھ میں بلودابازار کے قریب بھاٹاپارا دیہی تھانہ علاقے کے تحت بکلاہی میں واقع ریئل اسپاٹ اسٹیل پلانٹ میں جمعرات کے روز ایک بڑا صنعتی حادثہ پیش آیا۔ ڈی ایس سی کوئلہ بھٹے میں ہونے والے دھماکے میں سات مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ دیگر مزدور شدید طور پر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسٹیل پلانٹ کی ڈی ایس سی کوئلہ بھٹے کے آس پاس کچھ مزدور معمول کے مطابق صفائی کے کام میں مصروف تھے۔ اس دوران اچانک بھٹے میں زوردار دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے بعد بھٹے سے گرم کوئلہ باہر آ گیا، جس کی زد میں صفائی میں لگے مزدور آ گئے۔ شدید گرمی اور گرم کوئلے کے باعث مزدور بری طرح جھلس گئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ پانچ مزدوروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
حادثے کے بعد پلانٹ احاطے میں مچی افراتفری
حادثے کے بعد پلانٹ احاطے میں افراتفری مچ گئی۔ زخمی مزدوروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اتنے سنگین حادثے کے باوجود پلانٹ انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی سرکاری بیان یا معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ نہ ہی حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی واضح تفصیل سامنے آئی ہے۔ انتظامیہ کی خاموشی پر مزدوروں اور مقامی لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
تفتیش میں حفاظتی معیار میں لاپرواہی کا خدشہ
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاٹاپارا دیہی پولیس موقع پر پہنچی اور پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور عینی شاہدین و پلانٹ ملازمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں حفاظتی معیار میں لاپرواہی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کی اصل وجہ پتا لگانے کی کوشش جاری
پولیس کے مطابق صبح کے وقت بھٹی کے آس پاس پلانٹ کے مزدور صفائی کا کام کر رہے تھے کہ اسی دوران زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد گرم کوئلہ اور راکھ مزدوروں پر آ گری، جس سے وہ شدید طور پر جھلس گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور دھواں آسمان میں پھیل گیا۔ واقعے کے فوراً بعد ایمبولینس کے ذریعے مزدوروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
آئرن فیکٹری میں دھماکے کی افسوسناک خبر ملی
چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’بلودابازار ضلع کے بکلاہی علاقے میں ایک اسپنج آئرن فیکٹری میں دھماکے کی افسوسناک خبر ملی ہے۔ اس خوفناک حادثے میں کئی فیکٹری مزدوروں کی موت کی اطلاع ہے۔ بگوان مرنے والے کی روح کو سکن دے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔‘‘
انتظامیہ سے زخمیوں کیلئے مناسب علاج کا مطالبہ
انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ ساتھ ہی جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے، واقعے کی اعلیٰ سطح کی جانچ کرائی جائے اور اس المناک حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ حالانکہ، وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی کی قیادت والی چھتیس گڑھ حکومت نے اب تک متاثرین کے لیے کسی بھی قسم کے ایکس گریشیا معاوضے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


