Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: ٹول ٹیکس کے متعلق مرکزی وزیر نتن گڈکری کا بڑا بیان، کہا- ہم ختم کرنے جارہے ہیں ٹول ٹیکس

مرکزی وزیر نے مزید دعویٰ کیا کہ اس نئے نظام (سیٹیلائٹ پر مبنی ٹول وصولی کے نظام) کے تحت وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔

 سڑک اور ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے ٹول ٹیکس کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت ٹول کو ختم کرنے جا رہی ہے۔

بدھ (27 مارچ، 2024) کو ناگپور مہاراشٹر میں، انہوں نے کہا – ہم ٹول ختم کرنے جا رہے ہیں۔ اب یہ کام سیٹلائٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ہم یہ سیٹلائٹ پر مبنی ٹول وصولی کے نظام کے ذریعے کریں گے۔ رقم  آپ کے اکاؤنٹ سے کاٹی جائے گی، انہوں نے کہا کہ جو شخص جتنے کلومیٹرزکا  سفر کرے گا اس کے مطابق  اس سے رقم وصول کی جائے گی۔

مرکزی وزیر نے مزید دعویٰ کیا کہ اس نئے نظام (سیٹیلائٹ پر مبنی ٹول وصولی کے نظام) کے تحت وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔ تاہم، اس سے پہلے ممبئی سے مہاراشٹر کے پونے تک کا سفر مکمل کرنے میں نو گھنٹے لگتے تھے، لیکن اب اسے صرف دو گھنٹے میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read