بھارت آج اپنا 79واں یومِ آزادی منا رہا ہے۔ لال قلعے میں ترنگا لہرانے کے بعد وزیرِاعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا۔اس سال یومِ آزادی کا تھیم “نیا بھارت” رکھا گیا ہے۔اپنے خطاب کے دوران وزیرِاعظم مودی نے اس دیوالی پر قوم کو ایک بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
“آپ کی ڈبل دیوالی ہونے والی ہے” – وزیرِاعظم مودی
وزیرِاعظم مودی نے کہا:”ہم نے اگلی نسل کی اصلاحات (Next Generation Reforms) کے لیے ایک ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمارا مقصد ہے کہ ہر سطح پر اصلاح ہو۔اس دیوالی، آپ کی ‘ڈبل دیوالی’ ہونے والی ہے، ایک بہت بڑا تحفہ دیش واسیوں کو دیا جائے گا۔”
نئی جنریشن کا جی ایس ٹی ریفارم – ٹیکس میں کمی کا اعلان
وزیرِاعظم مودی نے کہا:”اب وقت کا تقاضا ہے کہ جی ایس ٹی کی شرحوں کا جائزہ لیا جائے۔ ہم نئی جنریشن کے مطابق جی ایس ٹی ریفارم لا رہے ہیں۔عام لوگوں کے لیے ٹیکس میں کمی کی جائے گی۔ جی ایس ٹی کی شرحیں بڑی تعداد میں کم کی جائیں گی تاکہ عوام کو اور زیادہ سہولت ملے۔”
مزید کہا:”ہم ‘سودیشی’ (مقامی پیداوار) کو خود کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں گے، اور اگر ضرورت پڑی تو دوسروں کو مجبور کرنے کے لیے بھی۔”
“ہمیں اپنی لکیر لمبی کرنی ہے، دوسروں کی نہیں کاٹنی” – PM مودی کا وژن
وزیرِاعظم مودی نے کہا:”ہمیں کسی کی لکیر چھوٹی کرنے کی کوشش نہیں کرنی ہے۔ ہمیں اپنی لکیر لمبی کرنی ہے۔اگر ہم اپنی ترقی کی لکیر لمبی کریں گے تو دنیا خود ہمارا احترام کرے گی۔جب عالمی سطح پر مسابقت اور معاشی مفادات بڑھ رہے ہیں، تو ہمیں رونا نہیں بلکہ ہمت سے آگے بڑھنا ہے۔”
“گزشتہ دہائی اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کی دہائی رہی”
اپنے خطاب کے آخر میں وزیرِاعظم نے کہا:”گزشتہ دہائی ‘ریفارم، پرفارم، ٹرانسفارم’ کی دہائی رہی ہے،لیکن اب ہمیں اور زیادہ توانائی سے کام میں جُٹنا ہے، تاکہ ہم ترقی یافتہ بھارت کی جانب تیزی سے قدم بڑھا سکیں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




