اڈانی معاملے پر بات کرنے سے ڈرے ہوئے ہیں وزیر اعظم اور بی جے پی-راہل گاندھی کا بڑا الزام
Rahul Gandhi’s Press Conference: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ادانی معاملے پر بات کرنے سے وزیر اعظم نریندر مودی ڈرے ہوئے ہیں۔آگے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کیا ہوا اس کے بعد سری لنکا میں جو ہوا وہ سب ریکارڈ میں ہے۔ میں نے جو بھی بیان دیا تھا اس میں کچھ بھی ایسا نہیں تھا جو اخبارات اور دیگر جگہ موجود نہ ہو۔
راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کے چار وزرا نے مجھ پر الزام لگائے تھے، اس لئے مجھے ایوان میں اپنی بات رکھنے کا حق ہے۔ مجھے امید ہے کہ مجھے کل پارلیمنٹ میں بولنے دیا جائے گا۔ میں رکن پارلیمنٹ ہوں اور پارلیمنٹ میں جواب دوں گا۔
راہل نے کہا کہ اڈانی کو سری لنکا، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا میں ٹھیکے مل رہے ہیں۔ وزیر اعظم اور آسٹریلوی وزیر اعظم کے درمیان کیا ہوا اس کا وزیر اعظم جواب نہیں دے سکے۔ میں لوک سبھا کا ممبر ہوں۔ پارلیمنٹ میں اپنی بات رکھنا میری ذمہ داری ہے۔ اگر مجھے کل پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع ملا تو میں وہاں اس موضوع پر تفصیل سے اپنے خیالات پیش کروں گا۔ تاہم لگتا ہے کہ وہ مجھے پارلیمنٹ ہاؤس میں بولنے نہیں دیں گے۔
اس سے قبل جمعرات کی صبح 11 بجے پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ دوپہر کو کارروائی شروع ہوئی تو ایک بار پھر ہنگامہ آرائی ہوئی، دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
راہل نے اسپیکر سے ملاقات کر مانگا وقت
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں انہوں نے لندن کے بیان پر پارلیمنٹ میں اپنا موقف پیش کرنے کے لیے وقت مانگا۔
LIVE: Special press briefing by Shri @RahulGandhi at AICC HQ. https://t.co/dDwon0xyJj
— Congress (@INCIndia) March 16, 2023
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کچھ دن پہلے میں نے ایوان میں وزیراعظم مودی اور گوتم اڈانی پر سوال اٹھاتے ہوئے خطاب کیا تھا۔ وہ تقریر ہٹا دی گئی تھی۔ تقریر میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا، جسے میں نے عوامی ریکارڈ سے نہ نکالا ہو۔ حکومت اور وزیراعظم مودی اڈانی معاملے میں خوفزدہ ہیں، اس لئے انہوں نے یہ ‘تماشہ’ کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جائے گا۔ اہم سوال یہ ہے کہ مودی جی اور اڈانی جی کے درمیان کیا تعلقات ہیں۔