Bharat Express

Uttarkashi Tunnel Accident: ایئر فورس سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بچانے میں مصروف، پائپ کے ذریعے آکسیجن کی سپلائی کی جا رہی ہے

فضائیہ نے ‘X’ پر C-17 طیارے اور اس پر رکھی ہوئی مشین کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس بھاری سامان کو فضائیہ کے C-17 ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے اندور سے دہرادون تک پہنچایا جائے گا۔ یہ مشین بھی ہفتہ کی صبح تک پہنچ جائے گی۔

مشین کے سامنے بار بار لوہے کی چیزیں آنے کی وجہ سے کام متاثر ہو رہا ہے۔ اب تک 47 میٹر تک ڈرلنگ کی جا چکی ہے

Uttarkashi Tunnel Accident: اتراکھنڈ میں سلکیارا سرنگ میں پھنسے چالیس مزدوروں کو بچانے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن کا آج ساتواں دن ہے۔ امدادی کارکن سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف سمیت دیگر ایجنسیوں کے ساتھ فضائیہ کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ جمعہ کو اندور سے تقریباً 22 ٹن وزنی ایک بھاری مشین لائی گئی، جس کے لیے فضائیہ کے C-17 طیارے کی مدد لی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ‘X’ پر یہ جانکاری دیتے ہوئے فضائیہ نے لکھا، ” فضائیہ اتراکھنڈ کے دھارسو میں جاری سرنگ بچاؤ کے کام میں مدد کے لیے اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ فضائیہ کے C-17 طیاروں کو اندور سے دہرادون تک تقریباً 22 ٹن اہم ساز و سامان لے جانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

فضائیہ ریسکیو آپریشن میں مصروف

فضائیہ نے ‘X’ پر C-17 طیارے اوراس پر رکھی ہوئی مشین کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس بھاری سامان کو فضائیہ کے C-17 ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے اندور سے دہرادون تک پہنچایا جائے گا۔ یہ مشین بھی ہفتہ کی صبح تک پہنچ جائے گی۔

ناروے اور تھائی لینڈ کی ٹیم سے بھی مدد

دوسری جانب سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اوجر مشین کے ذریعے ملبے میں راستہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ اس میں اسٹیل کا پائپ ڈال کر راستہ بنایا جا سکے۔ ریسکیو آپریشن میں تھائی لینڈ اور ناروے کی خصوصی ٹیموں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ ہندوستانی ریسکیو ٹیم نے تھائی ٹیم سے بھی رابطہ کیا ہے ۔جن کو تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں کو بچایا تھا۔

پائپ کے ذریعے آکسیجن کی سپلائی کی جا رہی ہے

ریسکیو آپریشن ٹیم سرنگ میں پھنسے کارکنوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور واکی ٹاکی کے ذریعے ان سے بات کررہی ہے۔ اس کے ساتھ پائپ کے ذریعے آکسیجن کی سپلائی کی جا رہی ہے اور کھانے پینے اورپانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ سرنگ میں پھنسے مزدور محفوظ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس پورے آپریشن پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read