راہل گاندھی اچانک اپنے زخمی 'دوست' سے ملنے پہنچے ہریانہ کے کرنال، نبھایا اپنا وعدہ
کانگریس لیڈر اور ایم پی راہل گاندھی جمعہ کی صبح ہریانہ کے کرنال ضلع کے گھوگھڑی پور گاؤں پہنچے۔ یہاں انہوں نے امریکہ میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گھوگھڑ پور گاؤں کا رہنا والا امت امریکہ میں رہتا ہے اور وہیں ایک حادثے میں زخمی ہو گیا تھا۔ راہل گاندھی نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران اس لڑکے سے ملاقات بھی کی تھی۔ اس کے بعد آج راہل گاندھی امت کے گھر والوں سے ملنے ان کے گاؤں پہنچے۔ فی الحال امت حادثے کے بعد امریکہ کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔
راہل گاندھی نے اپنا وعدہ پورا کیا
ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے اہل خانہ کو تسلی دی۔ دراصل جب راہل گاندھی نے امت سے امریکہ میں ملاقات کی تھی تو انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے خاندان والوں سے ضرور ملیں گے۔ اس سلسلے میں راہل گاندھی نے امت کی ماں بیرمتی اور والد بیر سنگھ سے ملاقات کی ہے۔ امت امریکہ میں ٹرک ڈرائیور ہے اور وہ ایک سڑک حادثے کا شکار ہوگئےتھے۔
LOP @RahulGandhi reached Karnal in Haryana early morning today to meet family of a person who got injured in US last year and is in hospital since then
Rahul Gandhi had promised him that he will visit his family in Karnal and will give them strength. True leader. pic.twitter.com/jQJ0z8lcnc
— Anshuman Sail Nehru (@AnshumanSail) September 20, 2024
اس دوران راہل گاندھی نے ویڈیو کالنگ کے ذریعے امت سے بات بھی کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی نے امت کے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امت کے اہل خانہ نے راہل گاندھی کو دیسی گھی اور چورما دیا تھا۔
راہل گاندھی کے اچانک دورے سے پولس انتظامیہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جب کہ کانگریس کے مقامی لیڈر راہل گاندھی کے دورے سے لاعلم تھے۔ اطلاع ملنے کے بعد مقامی لیڈر راہل گاندھی سے ملنے پہنچے لیکن تب تک راہل گاندھی کا قافلہ روانہ ہو چکا تھا۔
بھارت ایکسپریس