ہری دوار کے مانسا دیوی مندر میں بھگدڑ کے واقعے میں 6 عقیدت مند جاں بحق ہو گئے ہیں، جب کہ متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور طبی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔ صدر دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اسی دوران وزیراعلیٰ دھامی نے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا اظہار افسوس
صدر مرمو نے ایکس پر لکھا:” ہری دوار کے مانسا دیوی مندر کے راستے میں بھگدڑ کے واقعے میں کئی عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی دردناک ہے۔ میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔”
وزیراعظم مودی کا اظہار افسوس
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے “ایکس” پر لکھا:”اتراکھنڈ کے ہری دوار میں مانسا دیوی مندر کے راستے پر بھگدڑ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرا دکھ ہے۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پراتھنا کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔”
Deeply saddened by the loss of lives due to a stampede on the route to Mansa Devi Temple in Haridwar, Uttarakhand. Condolences to those who lost their loved ones. May the injured recover soon. The local administration is assisting those affected: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 27, 2025
وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کا اعلان
وزیراعلیٰ دھامی نے ایکس پر لکھا: ” ہری دوار کے مانسا دیوی مندر کے راستے پر پیش آئے دل دہلا دینے والے حادثے میں 6 قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ میں ایشور سے پراتھنا کرتا ہوں کہ وہ مرحومین کو اپنے چرنوں میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ کربناک غم سہنے کی طاقت عطا کرے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی مجسٹریل انکوائری کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔”
हरिद्वार स्थित मनसा देवी मंदिर मार्ग में भगदड़ मचने का अत्यंत दुःखद समाचार प्राप्त हुआ है। @uksdrf, स्थानीय पुलिस तथा अन्य बचाव दल मौके पर पहुंचकर राहत एवं बचाव कार्यों में जुटे हुए हैं।
इस संबंध में निरंतर स्थानीय प्रशासन के संपर्क में हूं और स्थिति पर लगातार निगरानी रखी जा रही…
— Pushkar Singh Dhami (@pushkardhami) July 27, 2025
بھگدڑ میں 6 افراد کی موت
گڑھوال منڈل کے کمشنر ونئے شنکر پانڈے نے ANI کو بتایا کہ مانسا دیوی مندر میں زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، جس میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وہ خود موقع پر روانہ ہو چکے ہیں۔
معاملہ کیا ہے؟
موصولہ معلومات کے مطابق یہ بھگدڑ مانسا دیوی مندر کی سیڑھیوں پر اچانک مچی، جس سے حادثہ پیش آیا۔ اس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ بھگدڑ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچی اور حالات قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ کچھ زخمیوں کو شدید حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جب کہ مندر میں میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہیں جو زخمی عقیدت مندوں کا علاج کر رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

