Bharat Express DD Free Dish

PM Narendra Modi shares highlights of Brazil visit on “X”: بھارت-برازیل کی دوستی مزید مضبوط ہوتی رہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے “ایکس” پر برازیل کے دورے کی جھلکیاں شیئر کیں

برازیل کے دورے کے اختتام پر وزیر اعظم مودی نے “ایکس” پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دورے کی جھلکیاں شامل تھیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا:”برازیلیا میں منعقدہ تقاریب کے اہم لمحات، بھارت-برازیل کی دوستی مزید مضبوط ہوتی رہے”

پانچ ممالک کے آٹھ روزہ دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی کا برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں “رام بھجن” کی مدھر دھنوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ برکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم مودی نے برازیل کا سرکاری دورہ شروع کیا۔برازیل کے دورے کے اختتام پر وزیر اعظم مودی نے “ایکس” پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دورے کی جھلکیاں شامل تھیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا:”برازیلیا میں منعقدہ تقاریب کے اہم لمحات، بھارت-برازیل کی دوستی مزید مضبوط ہوتی رہے”

سرکاری دورے پر گئے وزیر اعظم مودی کو برازیل نے اپنے اعلیٰ ترین اعزاز “گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی سدرن کراس” سے نوازا۔ یہ وزیر اعظم مودی کو دیا جانے والا 26واں بین الاقوامی اعلیٰ اعزاز ہے۔ برازیل کے صدر لویز اِناسِیو لولا دا سلوا کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم مودی برازیل کے سرکاری دورے پر گئے ہیں۔ جب وزیر اعظم مودی براسیلیا کے الورادا پیلس پہنچے، تو وہاں “رام بھجن” کی ایک خصوصی ثقافتی پیشکش کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی نے صدر لولا دا سلوا کی تعریف کی
منگل کے روز صدر لولا دا سلوا نے برازیلیا میں واقع الورادا پیلس میں وزیر اعظم مودی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس کے بعد شروع ہوا۔ اپنی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارت اور برازیل کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم مودی نے صدر لولا دا سلوا کو بھارت اور برازیل کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا “اہم معمار” قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برازیل کے صدر نے ہمارے باہمی تعلقات کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

برازیل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نامیبیا کے لیے روانہ ہو گئے۔ وہ صدر   نیتمبو نندی-ندیتواہ کی دعوت پر نامیبیا کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ وزیر اعظم مودی کا پہلا نامیبیائی دورہ ہے، اور بھارت کے کسی بھی وزیر اعظم کا تیسرا دورہ نامیبیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

 

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read