Bharat Express

سیاست

آپ کو بتا دیں کہ سواتی مالی وال نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پرسنل اسسٹنٹ ویبھو کمار پر ان کے ساتھ مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔ ان کے مطابق دہلی کے وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر ان پر حملہ کیا گیا۔

سواتی مالی   وال نے ایکس پر دہلی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے  پوسٹ کیا، 'مجھے اطلاع ملی ہے کہ اب یہ لوگ گھر کے سی سی ٹی وی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں..' سواتی مالی وال نے جمعہ کو اپنے ایکس کی ڈی پی بھی تبدیل کرلی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے کیجریوال والی تصویر لگائی تھی ،لیکن اب اسے بلیک کردیا گیا ہے  

لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ پریس کانفرنس میں سواتی مالی وال پر پوچھے گئے سوال پر اروند کیجریوال نے مائیک ہٹا دیا تھا۔ جے پی نڈا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہے۔

سواتی مالی وال نے اپنی پروفائل تصویر تبدیل کرنے کے بعد کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس کے بعد پارٹی پر حملہ ضرور کیا تھا۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد انہوں نے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے بیان کا بھی ذکر کیا تھا۔

ریلی میں کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'یہ وہ لوگ ہیں جو مایوسی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جنہوں نے آرٹیکل 370 کو ہٹانا بھی ناممکن سمجھا۔ آج آرٹیکل 370 کی جو دیوار ہماری آنکھوں کے سامنے تھی، ہم نے اسے قبرستان میں دفن کر دیا ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا، "وہ کہتے ہیں کہ الیکشن کے بعد ہم بیرون ملک چلے جائیں گے، لیکن ملک کے لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کچھ اہم لوگوں کو یکے بعد دیگرے بیرون ملک بھگا دیاہے ۔ اس کے لوگ یکے بعد دیگرے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کی طرف سے  اس معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آتشی نے کہا کہ جب سے اروند کیجریوال کو ضمانت ملی ہے۔ تب سے بی جے پی گھبرا گئی ہے اور اس کی وجہ سے بی جے پی نے ایک سازش رچی ہے۔

نتیش کمار ایک دن پہلے دو دن کے وقفے کے بعد سرگرم ہوئے تھے۔ نتیش کمار کو 14 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی میں شرکت کے لیے وارانسی جانا تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ سی ایم نتیش کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ان کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے گئے۔

جب آئین بنایا گیا تو دستور ساز اسمبلی نے فیصلہ کیا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر کوئی ریزرویشن نہیں ہوگا۔ لیکن، 10 سال پہلے ان لوگوں (کانگریس) نے مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کرناٹک میں بھی ایسا کیا ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے پر سواتی مالی وال نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی اس سیاسی ہٹ مین نے خود کو بچانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔