Bharat Express DD Free Dish

سیاست

پی ایم مودی نے اپنے اس انتخابی ریلی میں کئی بار پاکستان کا نام لیا ۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان میں دہشت گرد ہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان کررہا ہے تووہیں کانگریس یہاں مودی کے خلاف ووٹ جہاد کا اعلان کررہی ہے۔

سروجنی نگر کے ایم ایل اے جو کہ بھاری بھیڑ کو دیکھ کر پرجوش نظر آئے، کہا کہ سناتن مخالفین، رام مخالفین، رام بھکتوں پر گولی چلانے والوں کو اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، بدعنوان لوگوں، گھوٹالوں، مافیا دہشت گرد، ذات پات پرستوں، خاندان پرستوں کو نہیں آنا چاہئے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے صاف کہہ دیا ہے کہ جیسے ہی بی جے پی کی حکومت بنے گی وہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں سے ریزرویشن چھین لیں گے۔ جب کہ بی جے پی ریزرویشن چھیننے کی بات کر رہی ہے، توہم ریزرویشن کی 50فیصد کی حد کو ہٹا کر اس میں اضافہ کرنے کی گارنٹی دیتے ہیں۔

احمد پٹیل کے بیٹے فیضل اور بیٹی ممتاز بھروچ لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ مانگ رہے تھے۔ اس پر ایم ایل اے عمران کھیڑا والا کا کہنا ہے کہ وہ جیت نہیں سکتے لیکن چتر مقامی ہیں اور موجودہ ایم ایل اے ہیں اور اس کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی یہاں اچھی تعداد ہے۔

لداخ لوک سبھا سیٹ پر صرف پانچ امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی سے تاشی گیلسن، کانگریس سے شیرنگ نمگیال اور سجاد حسین، محمد حنیفہ، کوچو محمد آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔اس لوک سبھا سیٹ سے گزشتہ دو بار بی جے پی کے امیدوار جیت رہے ہیں۔

راجمندری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس الیکشن میں ایک طرف کانگریس پارٹی ہے اور دوسری طرف وائی ایس آر کانگریس ہے۔

انہوں نے اپوزیشن پر شدید حملہ کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ بی جے پی جو بھی کہتی ہے، وہ کرتی ہے۔یہاں حکومت بننے کے بعد ہم اپنے تمام اعلانات کو پوری طاقت سے نافذ کریں گے۔

۔ وائرل ہو رہی ویڈیو میں کنگنا رناوت کہہ رہی ہیں کہ ’پورا ملک حیران ہے کہ کنگنا رناوت، چاہے میں راجستھان جاؤں، چاہے میں مغربی بنگال جاؤں، چاہے میں دہلی جاؤں، چاہے میں منی پور جاؤں، ایسا لگتا ہے جیسے اتنا پیار اور عزت میں یقین سے کہہ سکتی  ہوں کہ اگر امیتابھ بچن جی کے بعد انڈسٹری میں کسی کو اتنی محبت اور عزت ملتی ہے تو مجھے ملتی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ ریاست کو اپنا ذاتی اے ٹی ایم بنا لیا ہے۔ وہ تلنگانہ میں آر آر ٹیکس یعنی راہل-ریوانا ٹیکس لگا رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ ہر روز منی لانڈرنگ کر رہے ہیں۔ بی جے پی ہر الیکشن میں تلنگانہ میں اپنا ووٹ شیئر مسلسل بڑھا رہی ہے۔

راجناتھ سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں جلد انتخابات ہوں گے۔ تاہم انہوں نے کوئی ٹائم لائن نہیں دی۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی جموں و کشمیر میں افسپا کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے پاکستان سے بھی کہا کہ وہ سرحد پار دہشت گردی کو فروغ دینا بند کرے۔