جموں وکشیمر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے شیولنگ پرجل ابھیشیک کیا۔
Mehbooba Mufti At Temple: جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پونچھ دورہ سے اچانک سرخیوں میں آگئی ہیں۔ پونچھ دورے کے دوران محبوبہ مفتی یہاں کے نوگرہ مندر گئی تھیں۔ یہاں محبوبہ مفتی نے نہ صرف مندر میں اندر گھوم کرجائزہ لیا بلکہ شیولنگ پر’جل ابھیشیک‘ (شیولنگ پر عقیدت کے ساتھ پانی ڈالنا) بھی کیا۔ اس کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یوزرس اسے خوب شیئر کر رہے ہیں اور تبصرہ (کمنٹ) کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اسے الیکشن کے پیش نظر سیاست بتا رہے ہیں تو بی جے پی نے بھی اس کو جموں وکشمیر الیکشن سے پہلے ووٹروں کو لبھانے کے لئے پی ڈی پی سربراہ کی نوٹنکی سے تعبیر کیا ہے۔ لوک سبھا اور جموں وکشمیر ریاستی اسمبلی انتخابات سے متعلق پارٹیاں اپنی اپنی طرف سے عوام کو لبھانے کے لئے الگ الگ کوششیں کر رہی ہیں۔ وہیں اب محبوبہ مفتی کے ذریعہ شیولنگ کی عبادت (پوجا) کرنا سرخیوں میں ہے۔
محبوبہ مفتی نے مخالفین کو سخت جواب
محبوبہ مفتی نے مندر کا دورہ کرنے اور شیولنگ کا جل ابھیشیک کرنے کے بعد جہاں سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیزی ہوگئی ہے۔ وہیں اب محبوبہ مفتی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور اس پر بحث نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا، ‘ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں۔ پونچھ میں مندر بنا ہے، وہ چاہتے تھے کہ میں مندر کے اندر جاکر دیکھوں۔ وہاں کسی نے عقیدت سے میرے ہاتھ میں پانی کا لوٹا دیا کہ آپ اس پر ڈالئے۔ تو میں نے ڈال دیا، اگر میں نے پانی ڈال دیا تو یہ میرا معاملہ ہے۔ اس پر بحث نہیں ہونی چاہئے۔’ اس سے پہلے محبوبہ مفتی 2017 میں وزیراعلیٰ رہتے ہوئے گندربل کے کھیر بھوانی مندر میں بھی جاچکی ہیں۔
She is not an ordinary Muslim, She is PDP chief #MehboobaMufti of #Kashmir.
I can’t believe my eyes that she is worshiping Shivling (Hindu God)
Muslims in India have to worship Hindu gods?
That’s why we need #Shehbazsharif and #MaryamNawaz like leaders to save #Islam in #Pakistan pic.twitter.com/1uzXUZ8VVz— Muhammad Usman (@mdusman_pak) March 16, 2023
پی ڈی پی لیڈر یشپال شرما نے مندر کی تعمیر کرائی
سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اپنے دو دنوں کے لئے پونچھ دورے پر تھیں۔ یہاں انہوں نے نوگرہ مندر میں پوجا ارچنا کی۔ اس دوران محبوبہ مفتی نے مندر کے ہر حصے کو دیکھا اور وہاں یشپال شرما کے مجسمے پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔ نوگرہ مندر کی تعمیر پی ڈی پی کے سابق ایم ایل سی یشپال شرما نے کرائی تھی۔ مندر کے اندر یشپال شرما کا مجسمہ بھی لگایا گیا ہے۔ اس سے پہلے محبوبہ مفتی 2017 میں گندربل کے کھیر بھوانی مندر میں بھی جاچکی ہیں۔ تب وہ جموں وکشمیر کی وزیراعلیٰ تھیں۔
بی جے پی نے انتخابی ڈرامہ قرار دیا
محبوبہ مفتی کے ذریعہ شیولنگ پر ’جل ابھیشیک‘ کئے جانے کا ویڈیو وائرل ہوتے ہی بی جے پی نے ان پر تنقید کی ہے۔ بی جے پی نے محبوبہ مفتی کے اس قدم کو انتخابی ڈرامہ بتایا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان رنویر سنگھ نے کہا کہ ’یہ پی ڈی پی صدر کا ایک انتخابی ڈرامہ ہے۔‘ انہوں نے کہا، ’2008 میں محبوبہ مفتی اور ان کی پارٹی نے امرناتھ شرائن بورڈ کو زمین الاٹ کرنے کی مخالفت کی تھی۔ محبوبہ مفتی کی پارٹی نے تیرتھ یاتریوں کے لئے ہٹ کی تعمیر کے لئے شرائن بورڈ کو زمین کے مستقل منتقلی کی اجازت نہیں دی تھی۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی نوٹنکی سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔‘
مذہبی رہنما نے کی مخالفت
وہیں دوسری طرف محبوبہ مفتی کے مندر جانے کی مخالفت مسلم مذہبی رہنما نے بھی کی ہے۔ دیوبند کے مولانا اسد قاسمی نے کہا، ’محبوبہ مفتی نے جو کیا وہ صحیح نہیں ہے۔ وہ اسلام کے خلاف ہے۔‘