Bharat Express

سیاست

کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پی ایم مودی کے اس بیان پر نشانہ سادھا ہے کہ 'دو قانون ہونے سے گھر نہیں چلے گا تو ملک دوہرے نظام سے کیسے چلے گا'۔ چدمبرم نے کہا کہ خاندان خون کے رشتوں کے دھاگے سے بندھا ہوتا ہے جب کہ قوم آئین سے چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین لوگوں میں تنوع اور کثرتیت کو تسلیم کرتا ہے۔

کانگریس لیڈررمیش بابو نے امیت مالویہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ جو ویڈیو  ٹوئٹ  کیا گیا ہے وہ سماجی ناانصافی کے خلاف ہے

ڈی کے شیوکمار کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر، ریاستی وزیر پریانک کھڑگے نے کہا، "میں یہ نہیں کہوں گا کہ سدھارمیا خوفزدہ ہو گئے... چیف منسٹر عوامی رائے کے تئیں حساس ہیں... کبھی کبھی جھوٹ گھڑ لیا جاتا ہے اور اچھے فیصلوں میں تاخیر ہو جاتی ہے۔

پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ''یہ ہاتھ ہندوستان بناتے ہیں۔ ان کپڑوں پر لگی کالکھ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ایسے ہاتھوں کی حوصلہ افزائی کا کام کوئی عوامی لیڈر ہی کرتا ہے

سامنا نے لکھا ہے کہ یہ پارٹی (بی آر ایس) مہاراشٹر میں الیکشن لڑے گی یا ووٹوں کو تقسیم کرکے سیاسی طور پر بی جے پی کی مدد کرے گی، اس چال کو مقامی لوگوں کو وقت آنے پر اچھی طرح پہچان لینا چاہئے۔

آج مودی جی نے ملک میں یہ کرشمائی کام کیا ہے۔ بی جے پی جو بھی کہتی ہے، کرتی ہے۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم آرٹیکل 370 کو ختم کریں گے۔ ہم نے یہ کر کے دکھایا ہے۔ جموں و کشمیر میں جہاں کبھی ترنگا لہرانا مشکل تھا، آج اسی جموں کشمیر میں 370 ختم ہونے کے بعد ترنگا لہرایا جا رہا ہے۔

اروند کیجریوال اپوزیشن اتحاد کے لیے میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ بلکہ اپوزیشن کے اتحاد کو کیسے توڑا جائے، کیسے روکا جائے، اسی لیے وہ جا ر ہے ہیں۔ اگر وہ کانگریس کے ساتھ سمجھوتہ چاہتے ہیں اور کانگریس اس کی حمایت کرے، تو اس طرح کے بیانات نہیں دیئے جاتے۔

مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے اوبامہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ایک سابق امریکی صدر، جس کے دور حکومت میں چھ مسلم اکثریتی ممالک پر 26,000 سے زیادہ بم گرائے گئے - سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ان کے الزامات پر کوئی کیسے یقین کرے گا؟

اویسی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نے بھارت میں امتیازی سلوک نہ کئے جانے کی بات کہی۔ اگر ایسا ہے تو پھر منی پور میں 300 گرجا گھروں کو جالا دیا گیا ،کیا یہ امتیازی سلوک نہیں ہے؟ شہریت ترمیمی قانون  بھید بھاو کی بنیاد پر ہی بنا ہے۔ بی جے پی کے پاس 300 وزرا ہیں  جن میں ایک بھی مسلم نہیں ہے ۔

 پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب پی ایم مودی یہاں رہتے ہیں تو ہندو مسلم کرتے ہیں۔ آج اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو بعد میں اپوزیشن کو ہی یہ سرکار ختم کردے گی ۔ یہ سوال پوچھنے والے صحافی کو جیل میں ڈال دیتے ہیں۔ اس ملک کو بچانا ہے تو مل کر رہنا ہوگا۔