Bharat Express

سیاست

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا کے رکن نے کہا، "یہ فیصلہ لینے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ میں خود اس غیر منصفانہ نظام کا شکار ہوں۔ پارلیمنٹ کے اندر مجھ پر ہونے والے حملے کو سب نے دیکھا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ ملند دیورا شیوسینا میں شامل ہونے والے ہیں۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ ایکناتھ شندے نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو یہ بڑی خوشی کی بات ہے اور شیوسینا ملند دیورا کو خوش  آمدیدکہتی  ہے۔

آسام میں کانگریس پارٹی کو مسلسل جھٹکا مل رہاہے۔ کانگریس کے کئی بڑے لیڈر پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں آسام کانگریس کے دو سرکردہ رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

کانگریس کے سابق رہنما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا "55 سال پرانا رشتہ ختم ہو رہا ہے۔ میں تمام رہنماؤں، ساتھیوں اور کارکنوں کا گزشتہ برسوں میں ان کی بے لوث حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔"

نتیش کمار کے کوآرڈینیٹر بننے سے انکار پر آر سی پی سنگھ نے مزید کہا کہ کوآرڈینیٹر کا کام تمام پارٹیوں میں ہم آہنگی قائم کرنا ہے۔ اس لیے نتیش کمار لوگوں میں ہم آہنگی قائم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ گرینڈ الائنس حکومت نے صرف 70 دنوں میں ایک ہی محکمے (تعلیم) میں 2 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرکے 'عالمی ریکارڈ' بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، ایس پی لیڈر اکھلیش یادو اور شیوسینا (ادھو دھڑے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

ایک اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت پی ایم مودی کی سیکورٹی میں کو لاپراہی کے معاملے میں قصوروار اہلکاروں کے خلاف کی گئی کارروائی سے متعلق رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) میں شامل جماعتوں کی ڈیجیٹل میٹنگ آج ہونے جا رہی ہے۔ 13 جنوری کو ہونے والے اس اجلاس میں اتحاد کو مضبوط بنانے، سیٹ شیئرنگ پر حکمت عملی بنانے اور اس اتحاد کے کوآرڈینیٹر کے تقرر پر بات چیت کی جائے گی۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ بنگال میں ایسا ماحول کیوں ہے؟