Bharat Express

Heatwave Death: ہیٹ ویو سے کہرام، ملک میں 270 سے زائد اموات، جانیں کن ریاستوں ہوئی سب سے زیادہ اموات

گرمی کی لہر کا اثر مشرق سے مغربی ہندوستان تک دیکھا جا رہا ہے۔ اڈیشہ بھی اس کی لپیٹ میں ہے، جہاں 41 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔

ہیٹ ویو سے کہرام، ملک میں 270 سے زائد اموات، جانیں کن ریاستوں ہوئی سب سے زیادہ اموات

اس وقت ملک بھرمیں شدید گرمی کے ساتھ شدید لو کی لہر جاری ہے۔ جس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں میں گرمی کی لہر سے اب تک 270 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سب سے زیادہ لوگ اتر پردیش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہاں 162 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ بہار میں گرمی کی لہر سے 65 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

مشرقی یوپی میں دیر رات تک ہیٹ ویو سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی۔ وارانسی میں 34، اعظم گڑھ میں 16، مرزا پور میں 10، غازی پور میں 9، جونپور میں 4، چندولی میں 3، بلیا بھدوسی میں 2-2 افراد ہیٹ ویو کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ ہیٹ ویو کا اثر وسطی یوپی میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں مختلف اضلاع میں 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی طرح لکھنؤ میں بھی 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے لیکن انتظامیہ نے اسے گرمی کی وجہ سے موت نہیں سمجھا ہے۔

اڈیشہ میں 41 لوگوں کی موت ہو گئی
گرمی کی لہر کا اثر مشرق سے مغربی ہندوستان تک دیکھا جا رہا ہے۔ اڈیشہ بھی اس کی لپیٹ میں ہے، جہاں 41 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ سندر گڑھ میں 17، سمبل پور میں 8، جھارسوگوڈا میں 7، بولانگیر میں 6 افراد گرمی کی لہر سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ اسی طرح ریاست کے دیگر حصوں میں بھی تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ہیٹ ویو سے سندر گڑھ ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب بھی 30 افراد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

بہار میں موسم گرما کی بھیانک شکل
بہار ان چند ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں گرمیوں میں شدید گرمی اور سردیوں میں شدید سردی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست کو اس وقت شدید گرمی کا سامنا ہے۔ ہیٹ ویو سے یہاں 65 افراد کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔ اورنگ آباد میں 15، روہتاس میں 7، کیمور میں 5، بیگوسرائے-باربیگھا-سرن میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔ بیگوسرائے میں گرمی کی لہر اتنی خطرناک ہو گئی ہے کہ ایک اسکول میں کچھ بچے بے ہوش ہو گئے۔

جھارکھنڈ میں بھی لوگوں کو گرمی سے راحت نہیں
جھارکھنڈ میں بھی سورج کی تپش اور ہیٹ ویو نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ ریاست کے 18 اضلاع میں 40 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ کے مختلف حصوں میں 11 لوگوں کی جان چلی گئی۔ کولہان میں 5، پالامو میں 5 اور گریڈیہ میں ایک شخص ہیٹ ویو کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھا ہے۔ جھارکھنڈ کے مدینی نگر میں 47.4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ گڑھوا میں درجہ حرارت 47.1 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس