Bharat Express

Kangana Ranaut: کنگنا رناوت نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کے بیچ کہہ دی یہ بڑی بات

شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد بنگلہ دیش میں اقلیتی برادریوں پرحملے ہو رہے ہیں۔ لوگ اپنی حفاظت کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ  ہاتھ میں بنگالی ہونے کا پوسٹرلئے ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے جانے کے بعد سے اسلامی بنیاد پرست ہندوؤں کے خلاف تشدد کر رہے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک ایک استاد سمیت دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 45 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلامی بنیاد پرست مندروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

ادھر بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب ہمیں اپنے ملک کو بنیاد پرستوں سے بچانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے کہی  یہ بات

 کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر لکھاامن کوئی  ہوا یا سورج کی روشنی نہیں ہے ۔جس کے بارے میں  آپ سمجھتے ہیں یہ  آپ کا پیدائشی حق ہے اور آپ  کو اسے مفت میں حاصل کریں گے۔ مہابھارت ہو یا رامائن، دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ امن کے لیے لڑی گئی ہے۔ اپنی تلواریں اٹھائیں اور لڑائی کے ہر انداز کی مشق کریں۔ اگر زیادہ نہیں تو ہر روز 10 منٹ اپنے دفاع کے لیے دیں۔ عقیدت میں خود سپردگی کرنا محبت کی علامت ہے تاہم خوف و ہراس میں خودسپرگی بزدلانہ عمل ہے ۔ اسرائیل کی طرح ہم بھی اب انتہا پسندوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ ہمیں اپنے لوگوں اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

لوگوں نے سیکورٹی کی اپیل کی

شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد بنگلہ دیش میں اقلیتی برادریوں پرحملے ہو رہے ہیں۔ لوگ اپنی حفاظت کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ  ہاتھ میں بنگالی ہونے کا پوسٹرلئے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے بھی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کی حفاظت کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی حلف اٹھانے کے بعد بنگلہ دیش حکومت کے سربراہ محمد یونس نے بھی ملک میں جمہوریت، انصاف، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی بحالی کی بات کی ہے۔

بھارت ایکسپریس