Bharat Express DD Free Dish

India-Pakistan conflict: کیا بھارت۔پا کستان کشیدگی کے پیچھے چین کا ہاتھ تھا ؟ جے شنکر نے دیا چونکا دینے والا بیان

‘ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، ہمارا مقصد بہت اہم اور خاص تھا اور یہ قدم بہت سوچ سمجھ کر اٹھایا گیا تھا،

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ بھارت نے آپریشن سندور کے ذریعے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیا۔ اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف محاذ کھول دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  منہ توڑ جواب ملنے کے بعد پاکستان کے ہوش ٹھکانے آگئے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس سوال کا جواب دیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں چین نے کیا کردار ادا کیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حال ہی میں جرمن اخبار فرینک فرٹر آلگیمینی زیتٹنگ(Frankfurter Allgemeine Zeitung) کو انٹرویو دیا۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے مسئلے پر بات کی۔ وزیر خارجہ نے کہا، “پاکستان کے پاس بہت سے ہتھیاروں کے سسٹم چین کے ہیں اور دونوں ممالک بہت قریب ہیں، آپ اس سے نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں۔”

جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر ہوئی۔ وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، ہمارا مقصد بہت اہم اور خاص تھا اور یہ قدم بہت سوچ سمجھ کر اٹھایا گیا تھا، لیکن اس کے بعد پاکستانی فوج نے ہمارے خلاف فائرنگ شروع کردی، ہم نے انہیں یہ بھی دکھایا کہ ہم ان کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرسکتے ہیں اور پھر ان کی  بے بسی   اور لاچاری  پر فائرنگ بند کردی گئی۔’

یہ بھی پڑھیں: پنچکولہ میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے کی خودکشی، باگیشور دھام کی کتھا میں ہوئے تھے شامل

بھارت نے دنیا بھر میں وفود بھیجے

بھارت نے پاکستان کے اقدامات کو بے نقاب کرنے کے لیے دنیا بھر میں اپنے وفود بھیجے ہیں۔ ایس جے شنکر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں پر ٹارگٹ حملوں نے پاکستانی فوج کے حوصلے کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔ بھاشا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے لیے تمام اراکین پارلیمنٹ سے تعاون طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بہت سے ممالک نے دہشت گرد کیمپوں پر حملہ کرنے میں ہندوستان کے کردار کی حمایت کی ہے، وہیں چین، آذربائیجان اور ترکیہ جیسے بہت کم ممالک نے پاکستان کی حمایت کی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس وقت ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی  چل رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read