Bharat Express DD Free Dish

Delhi Bomb Alert: دہلی میں سینٹ تھامس اسکول اور سینٹ اسٹیفن کالج کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، پولیس ہوئی الرٹ

پولیس کے مطابق منگل کی صبح سینٹ اسٹیفن کالج سے اطلاع ملی کہ صبح 7:15 بجے انہیں ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی دی گئی ہے۔

دہلی کے دوارکا علاقے میں واقع سینٹ تھامس اسکول اور دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن کالج کو صبح ای میل کے ذریعے بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہوئی، جس کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں میں کھلبلی مچ گئی۔ ای میل ملنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر اسکول کو خالی کرا لیا گیا اور تمام طلبہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر دہلی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  اب تک پولیس کو اسکول یا کالج میں کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔

پولیس کے مطابق  منگل کی صبح سینٹ اسٹیفن کالج سے اطلاع ملی کہ صبح 7:15 بجے انہیں ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ای میل میں کہا گیا ہے کہ کالج کیمپس اور لائبریری میں 4 IED بم اور 2 RDX رکھے گئے ہیں۔ ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ دوپہر 2 بجے تک پھٹ جائیں گے۔ موریس نگر پولیس اسٹیشن، شمالی ضلع پولیس، بی ڈی ٹی اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔ اب تک کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بم کی دھمکی ملتے ہی دونوں اداروں کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔ سینٹ تھامس اسکول اور سینٹ اسٹیفن کالج کے کیمپس میں موجود طلبہ، اساتذہ اور عملے کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔ دہلی پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ نے کیمپس کی مکمل تلاشی لی۔ حکام کے مطابق، اب تک اسکول یا کالج میں کوئی مشکوک چیز یا مواد نہیں ملا۔

نیوی اور سی آر پی ایف اسکول کو بھی دھمکی آمیز ای میل موصول

دوسری جانب، پیر کو بھی دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع نیوی اسکول اور دوارکا کے سی آر پی ایف پبلک اسکول کو صبح ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ تاہم، پولیس اور بم اسکواڈ کو تفتیش میں کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی تھی۔

موصولہ معلومات کے مطابق، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دہلی کے اسکولوں کو بم کی دھمکی دی گئی ہو۔ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ دہلی کے مختلف اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال مئی میں دہلی-این سی آر کے تقریباً 100 اسکولوں کو اسی طرح کی ای میلز ملی تھیں جو پولیس تفتیش میں جعلی ثابت ہوئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read