Bharat Express

India Canada Row: کینیڈا اپنے 40 سفارت کاروں کو 10 اکتوبر تک واپس بلا ئے،ورنہ، خالصتانی تنازع پر ہندوستان نے پھرسختی دکھائی

اس وقت بھارت میں کینیڈا کے 62 سفارت کار کام کر رہے ہیں۔ جن میں سے بھارت سے 40  سفارت کار کوواپس بلانے کے لئے  کہا گیا ہے۔

India Canada Row: انڈیا اور کینیڈا کا تنازع  کافی  طول پکڑ تا جارہا ہے ۔ خالصتانی معاملے کو لے کر دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی   بڑھتی جارہی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بھارت نے کینیڈا کی حکومت کو اپنے 40 سفارت کاروں کو واپس بلانے کی ہدایت کی ہے۔ اگر اسے 10 اکتوبر تک واپس نہ بلایا جاتا ہے  تو ان کا سفارتی چھوٹ  کوواپس لے لیا جائے گا۔

40 سفارت کاروں کو واپس بلانے کو کہا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت بھارت میں کینیڈا کے 62 سفارت کار کام کر رہے ہیں۔ جن میں سے بھارت سے 40  سفارت کار کوواپس بلانے کے لئے  کہا گیا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا سروسز پر پابندی لگا دی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا تھا کہ ہندوستان میں کینیڈا کا سفارتی عملہ کینیڈا میں ہندوستان کے سفارتی عملے سے بڑا ہے اور ان میں برابری ہونی چاہئے۔

بھارت نے کینیڈا کے خلاف  کی سخت کارروائی

پی ایم جسٹن ٹروڈو کے بیان کے بعد کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا تھا۔ جس کے بعد بھارت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کینیڈین سفارت کاروں کو 5 دن میں ملک چھوڑنے کو کہا۔ اس کے بعد بھارت نے کینیڈین شہریوں کے ویزوں پر پابندی لگا دی تھی۔

ہردیپ سنگھ نجر بھارت مخالف ایجنڈا چلا رہا تھا

خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجرکو کینیڈا کے شہر سرے میں نامعلوم شرپسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ اس سال جون کے مہینے میں پیش آیا۔ ہر دیپ سنگھ نجر سرے میں واقع گرودوارہ میں بیٹھ کر بھارت مخالف سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔ اس کے علاوہ ہردیپ سنگھ نجرپاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے بھی رابطے میں تھا۔

جسٹن ٹوڈو نے  ہر دیپ  سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے  دیا تھا بیان

آپ کو بتاتے چلیں کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کے پیچھے ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔ جس کے بعد بھارت نے سخت اعتراض ظاہر کیا تھا۔ ہندوستان نے کہا تھا کہ  جسٹن ٹروڈو کا بیان سیاسی طور پر محرک اور مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

بھارت ایکسپریس

“کینیڈا اپنے 40 سفارت کاروں کو 10 اکتوبر تک واپس بلا ئے ،نہیں تو، خالصتانی تنازع پر ہندوستان نے پھرسختی دکھائی

Also Read